اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 431 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 431

۴۳۶ کیا تھا کہ مجھے حضرت مولوی صاحب کے متعلق کسی قسم کا خیال پیدا ہوا تو مجھے خواب آیا جس سے مجھے اطمینان ہو گیا مجھے دکھایا گیا کہ مولوی صاحب بغیر کسی ظاہری سامان سیڑھی وغیرہ کے بلند ہوتے ہوتے اوپر مسجد مبارک میں پہنچ رہے ہیں۔گویا آپ کا روحانی مقام رفیع اور ترقی دیکھائی گئی تھی۔محترم قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل تحریر فرماتے ہیں:۔اول تو مولوی صاحب کی شخصیت آپ کا تجر علم و فضل حضرت اقدس علیہ السلام آپ پر کمال درجہ شفقت رکھتے۔نمازوں میں امام بناتے اور جب کوئی علمی مسئلہ قابل تحقیق ہوتا یا عربی کتاب کا پروف تو یہ خدمت آپ کے سپر د بھی ہوتی تھی۔اخویم مرزا عبداللطیف صاحب انچارج لنگر خانہ قادیان سناتے ہیں کہ میرے ہاں دو تو اُم بچیاں پیدا ہوئیں۔ایک بیمار ہو کر وفات پاگئی۔اطلاع ملنے پر حضرت مولوی صاحب نے جنازہ پڑھایا اور دوسری بچی کا حال دریافت کیا۔میں نے عرض کیا کہ وہ تو تندرست ہے۔فرمایا کہ جڑواں بچوں میں سے جو تکلیف ایک کو ہو وہ دوسرے کو بھی ہو جاتی ہے۔تدفین کے بعد گھر پہنچا تو دوسری کی بھی حالت غیر پائی اور وہ بھی تھوڑی دیر میں راہی ملک بقا ہوئی۔اسی وقت تجہیز و تکفین کی اور بعد جنازہ دفن کر کے لوٹ رہا تھا تو حضرت مولوی صاحب سے ملاقات ہوگئی۔میں نے دوسری بچی کی وفات کا ذکر کیا۔فرمایا میاں مجھے کیوں اطلاع نہ دی۔میں نے عرض کیا کہ اسی وجہ سے کہ آپ کو دوسری بار کیا تکلیف دینی ہے۔مرزا صاحب بتاتے ہیں کہ مولوی صاحب تدفین تک جنازے کے ساتھ رہتے تھے۔نیز روزانہ شام کو مزار حضرت اقدس پر دعا کے لئے تشریف لے جاتے۔نشانات دیکھنا آپ کو حضور کی صحبت میں نشانات دیکھنے کے مواقع بھی حاصل ہوئے اور یقیناً یہ امر آپ کے لئے برکت واز دیاد ایمان کا موجب ہوا ہوگا۔چنانچہ ۰۷-۲-۲۸ کو حضوڑ کو جو الہام ہوا کہ د سخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی۔خوش آمدی نیک آمدی۔“ اس پیشگوئی کو قبل از وقوع آپ نے بھی سنا اور یہ پیشگوئی تین دن کے اندر پوری ہوئی 72 قبل از وقوع سننے والے ایک صدا حباب کے اسماء حقیقتہ الوحی صفحہ ۶ ۵ تا ۵۸ میں درج ہیں۔”محمد سرور حنفی عنہ آپ کا نام وہاں موجود ہے۔(صفحہ ۵۷)