اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 376 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 376

۳۸۱ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جس رنگ میں قرآن مجید کی تفسیر بیان فرماتے تھے مکمل قرآن مجید ختم کرنے کے لئے بہت وقت کی ضرورت تھی۔لیکن وہ تمام مشکل مقامات جہاں مفسرین نے ٹھوکریں کھائی ہیں ان کو نہایت ہی عمدگی سے حل فرما دیتے تھے۔اور آج تک ہمارے ذہن میں آپ کے بیان کردہ نکات موجود ہیں جو آپ کے حقائق و معارف پڑھنا چاہیں وہ تفسیر سروری کو ملاحظہ فرماویں۔افسوس ہے کہ آپ اس تفسیر کو مکمل نہ کر سکے۔تاہم تفسیر سروری میں حقائق و معارف کا بہتا ہوا دریا نظر آتا ہے۔حافظه و صحت آپ کا حافظہ غضب کا تھا۔اس وقت جبکہ ہم آپ سے تعلیم پانے لگے آپ کافی معمر ہو چکے تھے۔لیکن اس کے باوجود اپنے حافظہ پر آپ کو پورا کنٹرول تھا اور آپ کا حافظہ علوم وفنون کا مجموعہ اور واقعات پارینہ کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔مولوی فاضل کے دوسرے سال میں ایک روز ہم آپ سے علم منطق کی کتاب بحر العلوم ایسی مشکل کتاب کا درس لے رہے تھے۔گرمیوں کا زمانہ تھا۔ہم جامعہ احمدیہ کی عمارت کے بیرونی حصہ میں ایک درخت کے نیچے بیٹھے درس لے رہے تھے کہ اتفاقا ایک چڑیا اس درخت کے اوپر آ کر چوں چوں کرنے لگی۔آپ نے اوپر کو نظر اٹھا کر اس چڑیا کو دیکھا اور درس کے ضمن میں اس کا ایک واقعہ بیان فرما نا شروع کر دیا۔ایک طالب علم کے پاس ایک پرانی کتاب میں ایک سابق طالب علم نے سبق والے حصہ کے سامنے حاشیہ میں لکھا ہوا تھا کہ حضرت مولوی صاحب اس موقعہ پر ایک چڑیا کی کہانی بیان فرماتے ہیں۔لڑکوں نے سوچا کہ چڑیا تو آج اتفاقا آ گئی۔اور آپ نے اس کا واقعہ بیان کر دیا۔لیکن اب اس کتاب کو روزانہ سامنے رکھ کر دیکھنا چاہئے کہ آپ جو واقعات بیان فرماتے ہیں۔کیا سابق طالب علم نے وہی نوٹوں میں درج کئے ہوئے ہیں۔چنانچہ ہم نے ہر درس کے موقع پر اس کتاب کو زیر نظر رکھنا شروع کر دیا۔اور ہم نے دیکھا کہ آپ نے جس موقع پر جومنطقی واقعات اور دیگر لطائف و حالات بیان فرمائے۔اس سابق طالب علم کے نوٹوں کی رو سے اس کلاس کو بھی بعینہ ہراس موقع پر وہی سنائے تھے حالانکہ پڑھاتے وقت آپ کے سامنے اپنی کتاب نہیں ہوتی تھی بلکہ کسی طالب علم کی کتاب آپ اپنے سامنے رکھ لیتے تھے۔آپ کی صحت آخر وقت تک اچھی رہی۔ایک مرتبہ جب آپ کلاس میں درس دے رہے تھے۔آپ نے اپنی جوانی کا تذکرہ شروع کیا اور فرمایا کہ جوانی میں مجھے ورزش کرنے اور شکار کھیلنے کا بہت شوق تھا۔اس سلسلہ میں آپ اپنے بے حد دلچسپ واقعات بیان فرماتے تھے ایک دن اپنی ورزش کا ذکر کرتے ہوئے اس ناچیز خادم