اصحاب احمد (جلد 5) — Page 322
۳۲۶ جائے۔اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ یہ عیاش اور اوباش ہیں تب تو اس قسم کا فیصلہ کر سکتے ہیں ورنہ ان کے متعلق کس طرح یہ سوال ہو سکتا ہے۔“ ۲۸۲ ۵- بعد وفات خطبه حضور نے ۶ جون ۱۹۵۷ء کا خطبہ حضرت مولوی صاحب کے متعلق فرمایا۔مرقوم ہے : کی سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- جہاں یہ مسلمہ امر ہے کہ جماعت کا فائدہ ہی اصل اور حقیقی چیز ہوتا ہے اور افراد جماعت کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔وہاں یہ بھی ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ جماعتیں افراد سے بنا کرتی ہیں اور جس قسم کے افراد کسی جماعت میں پائے جاتے ہیں اس کے مطابق ہی جماعت کی عزت اور مرتبہ ترقی کرتا ہے اس لئے جہاں جماعت کا شیرازہ بکھرنے سے افراد کی قیمت کم ہو جاتی ہے اور ان کا فائدہ اور ان کی نفع رسانی محدود ہو جاتی ہے وہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ افراد کی قیمت کے مطابق جماعت کی قیمت لگائی جاتی ہے۔اس وجہ سے جہاں جماعت کی شیرازہ بندی اور اس کا اتفاق اور اتحاد قائم رہنا ضروری ہوتا ہے وہاں افراد کا معیار ا خلاق اور معیار تقویٰ کو بلند رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ بلند مرتبہ انسانوں کے بغیر جماعت قائم نہیں رہ سکتی۔یہی وجہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو جس طرح پہلے زمانہ میں ہوتا ہے آپ کو بھی اللہ تعالیٰ نے چوٹی کا دماغ رکھنے والے آدمی دیئے۔جہاں یہ سچ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور اسلام نے حضرت ابوبکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور حضرت عبدالرحمن بن عوف جیسے انسان پیدا کئے وہاں اس میں بھی شبہ نہیں کہ یہ ذکی اور فہیم انسان اللہ تعالیٰ نے اس لئے چن لئے کہ اسلام کی بہترین خدمت یہی لوگ کر سکتے تھے۔یہ سچ ہے کہ اسلام نے ان لوگوں کے نام روشن کئے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ان لوگوں کے ذریعہ اسلام کا نام روشن ہوا۔حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ کی جگہ اگر کوئی اور لوگ ہوتے جو اس قسم کا دماغ نہ رکھنے والے ہوتے تو ہم قطعی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ وہ لوگ بھی اس قسم کے کارنامے کرتے جیسے ان لوگوں نے کئے۔یہ الہی تدبیر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ بہترین دماغ رکھنے یہ خطبہ ذیل کے سہ گونہ عنوانات کے ساتھ شائع ہوا ہے۔افراد کی قیمت کے مطابق جماعت کی قیمت لگائی جاتی ہے۔حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کی وفات سے جماعت کو ایک بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔وصیت کے انتظام کا کام ہمیشہ آپ کی یاد گار رہے گا۔“ 9966