اصحاب احمد (جلد 5) — Page 290
۲۹۴ وفات حسرت آیات جنازه و تدفین آسمانِ احمدیت کا ایک درخشندہ ستارہ غروب ہو گیا۔“ اور ” حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب کی وفات حسرت آیات کے عنوانات کے تحت مؤقر الفضل رقمطراز ہے:۔قادیان ۳ / ماہ احسان۔یہ خبر نہایت ہی افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب آج سات بجے شام نور ہسپتال میں چند روزہ علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔اس عالم بے بدل اور فرشتہ سیرت انسان کی ناگہانی وفات ایک ایسا قومی صدمہ ہے جس کا اظہار الفاظ میں نہیں ہوسکتا۔ہم حضرت مولوی صاحب مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں شریک ہیں۔جنازہ کل صبح ۸ بجے ہوگا۔۲۷۳ بیرون چار دیواری کی قبور میں سے آپ کی قبر حضرت اقدس کی قیمر مبارک سے قریب ترین ہے اور اسی قطار میں ہے آپ کے فرزند سید محمد ناصر شاہ صاحب کی اس بارہ میں ایک درخواست حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بھجوائی اور حضور نے حضرت مولوی صاحب کی خواہش کے احترام میں آپ کی تدفین کے لئے اسی جگہ قبر بنانے کی اجازت مرحمت فرمائی جہاں آپ کی خواہش تھی یہ ریکارڈ حضرت مرحوم کے فائل وصیت میں محفوظ ہے اور دفتر وصیت ربوہ کی عنایت سے ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے:- سید نا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔هو الناصر حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب مرحوم کے متعلق حضور کا ارشاد ملا کہ (۱) قطعه خاص صحابہ میں قبر تیار کرالی جائے اور (۲) کل صبح آٹھ بجے جنازہ ہو۔جنازہ کے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے اور برف کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔قبر کے متعلق مولوی صاحب مرحوم