اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 259 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 259

۲۶۳ سگِ دنیا بن کر طمع و حرص کے مردار پر گرتا ہے اسے کف افسوس ملنا پڑے گا۔جس مسافر نے دور جانا ہو وہ اپنا بوجھ ہلکا کرتا ہے۔عیش و عشرت کے بوجھ جنت کے دروازہ تک پہنچنے سے پہلے مسافر کی ہڈیاں توڑ دیں گے لیکن خدمت دین کی سواری جت بریں کی طرف اڑائے لئے جاتی ہے۔کتنے دل ہیں جو اپنے بھائیوں کے لئے غمگین ہیں اور کتنی آنکھیں ہیں جو دنیا کی گمراہی کو دیکھ کر پُر آب ہیں وہاں کتنے جگر دین کی پراگندگی پر چاک چاک ہو رہے ہیں۔ہمارے کروڑوں بھائی ضلالت میں ہیں۔ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو جگانا چاہئے۔کام تو اللہ تعالیٰ ہی نے کرنا ہے ہم بھی لہوں گا کر شہیدوں میں شامل ہو جائیں۔اگر ہمت کی جائے تو اللہ تعالی مدد کرتا ہے۔نیز فرمایا کہ میں بھی حضرت مسیح کی طرح من انصاری الی اللہ کہتا ہوں آپ بھی کمر ہمت باندھ کر میرے ساتھ شامل ہوں اور درگاہ الہی سے انعام پائیں۔چونکہ یہ ایک عظیم الشان کام ہے اس لئے میں سات دن کے استخارہ کی پابندی لگاتا ہوں۔میں نے بھی اس بارہ میں پہلے نہ صرف خود استخارہ کیا بلکہ کئی ایک صالح دوستوں سے بھی استخارہ کروایا اور کئی ایک کو بشارات ہوئیں اور حضرت خلیفہ اول سے اجازت لی اور انجمن کے قواعد بھی حضور نے منظور فرمائے ہیں۔قواعد یہ ہیں کہ ممبران تبلیغ کیا کریں۔قرآن مجید اور احادیث کے پڑھنے پڑھانے میں کوشاں رہیں لڑائی جھگڑوں سے بچیں اور احمدی افراد میں صلح و اتحاد کے لئے کوشش کرتے رہیں۔ہرقسم کی بدظنیوں سے بچیں۔ہر ماہ اپنے کام کی رپورٹ دیں۔ممبران آپس میں رشتہء اتحاد پختہ کرنے کی سعی کریں اور اس کے واسطے دعا کریں تھا دو اتحابوا کے مطابق ایک دوسرے کی دعوت کریں اور بوقت مشکلات مدد کریں۔آپس میں خصوصاً اور دوسروں سے عموماً ہمدردی کریں تسبیح و تحمید کرتے رہیں ، درود شریف پڑھا کریں۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی مدنظر رکھیں حضرت خلیفہ اول کی فرمانبرداری کریں۔نمازیں پابندی اوقات سے ادا کریں، نوافل ، صدقہ اور روزہ کی بھی کوشش کریں۔حمید آپ نے ابتدائی آٹھ ممبران ( بشمول مولوی محمد سرور شاہ صاحب کا اعلان کرتے ہوئے رقم فرمایا کہ حضرت خلیفہ اول نے اس امر کو اس قدر پسند فرمایا ہے کہ باوجود علالت کے میرا سارا مضمون بدر سے پڑھا اور مجھ سے فرمایا کہ میں بھی آپ کے انصار اللہ میں شامل ہوں۔میرے خیال میں ایک پیر اپنے مریدوں کے کسی کام پر اس سے زیادہ پُر مسرت اور پر زور الفاظ میں پسندیدگی کا اظہار نہیں کر سکتا۔مجلس انصار اللہ کی مخالفت کی گئی۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے ایک مبسوط مضمون میں بتایا ہے کہ اس مجلس کے نیک مقاصد ہیں۔اس کے ارکان کے ذریعہ دو تین صدا فراد احمدیت قبول کر چکے ہیں۔ایک رکن ۲۱/۲۸ فروری ۱۹۱۱ء۔ان میں پہلا نام مولوی سید سرور شاہ صاحب قادیان ضلع گورداسپور کا ہے۔۲۳۹