اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 46 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 46

بن جاتا ہے۔۴۶ بعدہ حضور نے یقینی الہام میں سے جو خوراق اور پیشگوئیوں مشتمل ہے بطور نمونہ ایک حصہ درج کر کے ان کی رویت کے زندہ گواہوں کے اسماء درج کئے ہیں۔چنانچہ مندرجہ ذیل چھ پیشگوئیوں کے گواہوں میں حضرت منشی صاحب کا نام بھی ہے۔ا۔پیشگوئی بابت آتھم عبد اللہ آتھم نے مباحثہ سے کچھ دن پہلے اپنی کتاب اندرونہ بائیبل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت دجال کا لفظ لکھا تھا۔بحث کے بعد حضور نے آتھم کو کہا ہم دونوں میں سے جو شخص جھوٹا ہے اور حق کا دشمن ہے وہ آج کے دن سے پندرہ ماہ تک اس شخص کی زندگی میں جو حق پر ہے ہادیہ میں گرایا جائے گا۔بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔یہ سن کر آتھم کا رنگ فق ہو گیا۔اور اس نے بلا توقف اپنی زبان منہ سے نکالی اور دونوں ہاتھ کان پر دھر کر کہا کہ تو بہ تو بہ میں نے بے ادبی اور گستاخی نہیں کی۔اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز ہرگز دجال نہیں کہا۔اسی دن سے اس نے اسلام پر حملہ کرنا چھوڑ دیا۔اور پہلے طریق کو بالکل چھوڑ دیا اور عجز و نیاز کے بعد جب معیاد گزرگئی۔اور وہ اپنے رجوع پر قائم نہ رہا۔اور اس نے جھوٹ بول کر کہا کہ میں پیشگوئی سے ہرگز نہیں ڈرا سوانکار اخفاء شہادت اور بے باکی کے بعد حضور کے آخری اشتہار کے بعد پندرہ ماہ کے اندر ہی اس کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔اس خوراق اور پیشگوئی نمبر ۴۲ کے رویت کے گواہوں میں سے اخویم منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلہ“ بھی ہیں۔۲۔لیکھرام پشاوری کی نسبت پیشگوئی: نسبہ اس پر جلال پیشگوئی نمبر ۴۳ کی رویت کے گواہوں میں بھی حضرت منشی صاحب کا نام مرقوم ہے۔