اصحاب احمد (جلد 4) — Page 47
۴۷ ۴،۳۔مہر علی شاہ کی تذلیل کتاب اعجاز امسیح کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بتایا تھا کہ جو شخص غصہ سے بھر کر اس کتاب کا جواب لکھنے کے لئے تیار ہوگا۔وہ عنقریب دیکھ لے گا کہ وہ نادم ہوا۔اور حسرت کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوا۔چنانچہ پیر مہر علی شاہ نے جواب لکھا۔تو اس بات کے ثابت ہو جانے سے کہ وہ لفظ بلفظ مولوی محمد حسین بھینی کا سرقہ ہے اس کی بڑی ذلت ہوئی۔11 جماعت کی ترقی عبدالحق غزنوی نے مباہلہ کیا۔جس کے بعد جماعت چند نفوس سے ترقی کر کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی۔لیکن عبد الحق کا یہ حال نہیں۔ہر دو پیشگوئیوں ( نمبر ۵۶،۵۵) کے گواہان رویت میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کا نام بھی مرقوم ہے۔۱۲ ۶۵ ۱۸۸۳ء میں الہام کے ذریعہ حضور کو بتلایا گیا کہ اللہ تعالیٰ دوسری بیوی سے چار لڑکے عطا کرے گا۔چوتھے کا نام مبارک ہوگا۔۱۳ احمد بیگ کی وفات کی پیشگوئی ہر دو کے گواہوں میں حضرت منشی صاحب کا نام بھی درج ہے۔ان میں مقدم الذکر پیشگوئی بیعت کے آغاز سے بھی چھ سال قبل کی ہے۔۱۴ ے۔مقدمہ میں بریت پادری ڈاکٹر مارٹن کلارک نے جو مقدمہ اقدام قتل حضور پر قائم کیا تھا اس میں بالآخر صاحب ضلع کپتان ایم۔ڈبلیو۔ڈگلس جیسے منصف مزاج حاکم کی طرف سے بری کئے گئے۔ایسا مقدمہ قائم کئے جانے اور بالآخر اس کے بخیر اختتام پذیر ہونے کی حضور کو قبل از