اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 195 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 195

۱۹۵ ۹۴۔میرے کئی خواب حضرت صاحب نے اپنی کتاب ازالہ اوہام کے اوراق پر اپنے قلم سے درج فرمالئے تھے۔ایک دفعہ کسی شخص نے غالباً مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کے مریدوں میں سے کسی نے اشتہار دیا اور اس میں اپنے خواب اور کشوف درج کئے۔اس پر حضرت صاحب نے مجھے ارقام فرمایا کہ آپ نے جو خواب دیکھے ہیں وہ اس کے جواب میں آپ اشتہار کے طور پر شائع کریں۔چنانچہ آپ کے فرمودہ کے مطابق میں نے اشتہار شائع کر دیا جس کی سرخی یہ تھی : الا اے بلبل نالاں چہ چندین ماجرا داری بیا داغیکه من در سینه دارم تو کجا داری وہ خواب جہاں تک یاد ہے حسب ذیل تھے : ا۔بیعت اولی کے موقعہ پر جب میں لدھیانہ میں تھا تو ایک صوفی نے حضور سے دریافت کیا کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی کرا سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اس کے لئے مناسبت شرط ہے۔اور میری طرف منہ کر کے فرمایا۔جس پر خدا فضل کرے۔مجھے اسی رات خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔۲۔اس کے بعد یہ سلسلہ جاری ہو گیا۔ایک دفعہ آنحضرت کی خواب میں زیارت ہوئی۔حسو خاں احمدی جو پہلے وہابی تھا۔اس کو دیکھا کہ وہ بھی کھڑا ہے اور اس نے شکایتاً آنحضرت کی خدمت میں عرض کی کہ یہ ( یعنی خاکسار ) یا رسول اللہ آپ کی حدیثوں کو نہیں مانتے۔آنحضرت نے فرمایا کہ مرزا صاحب میرے فرزند ہیں۔اور جب وہ قرآن پڑھتے ہیں میری روح تازہ ہو جاتی ہے۔اور میری طرف منہ کر کے فرمایا کہ مرزا صاحب سے کہیں کہ وہ کچھ قرآن شریف سنا ئیں۔پھر میری آنکھ کھل گئی۔۳۔ایک دفعہ میں مسجد احمد یہ کپورتھلہ میں عصر کی نماز پڑھ رہا تھا۔جب میں التحیات میں بیٹھا تو میں نے محراب کے اندر آنحضرت کو سامنے