اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 166 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 166

۱۶۶ ایک بڑے تھال میں شیرینی لے کر آیا۔اور اس نے کہا حضور مجھے بیعت فرمالیں۔اب کوئی شک وشبہ میرے دل میں نہیں اور اس کے بارہ ساتھی بھی ساتھ ہی بیعت ہو گئے۔حضرت صاحب نے بیعت اور دعا کے بعد ان مولوی صاحب کو فرمایا کہ یہ مٹھائی منشی صاحب کے آگے رکھ آؤ۔کیونکہ وہی آپ کی ہدایت کا باعث ہوئے ہیں۔ہمیں ۵۲۔اسی کمرے کا واقعہ ہے کہ حافظ معین الدین حضرت صاحب کے پیر دباتا تھا اور ساتھ ساتھ اپنے پیش آمدہ واقعات سناتا تھا۔مثلاً حضور میں فلاں جگہ گیا مجھے روٹی نہیں ملی۔کتے لپٹ گئے۔مجھے سالن کم ملتا ہے وغیرہ۔اس قسم کی باتیں وہ کرتا اور حضور اس کی باتیں سنتے اور وہ روز اس قسم کی باتیں کرتا۔اور حضورسن لیتے۔ایک دن میں نے دستک دی کہ حضور میں اندر آنا چاہتا ہوں۔آپ نے کواڑ کھول دیئے۔میں اندر جا کر بیٹھ گیا میں نے حافظ معین الدین کو بہت ڈانٹا اور سخت سست کہا کہ تم یہ کیا واہیات باتیں کیا کرتے ہو کہ فلاں جگہ روٹی نہیں ملی۔فلاں جگہ سالن کم ملتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا توجہ الی اللہ میں مجھے اس قدر استغراق ہے کہ اگر میں دنیوی باتیں نہ سنوں تو میرا دماغ پھٹ جائے۔ایسی باتیں ایک طرح سے مجھے طاقت دیتی ہیں۔تھوڑی دیر آپ نے ایسی باتیں کیں اور پھر میں چلا آیا۔کہ رات زیادہ ہو گئی تھی۔سیرت المہدی جلد سوم میں یہ روایت نمبر۷ ۷۷ پر درج ہے۔جہاں یہ ذکر ہے کہ اوائل میں جب میں قادیان جاتا تو اس کمرے میں ٹھہرتا۔حضرت منشی صاحب کی یہ روایت الحکم مؤرخہ ۱۴۔اپریل ۱۹۳۴ء میں درج ہے۔حافظ معین الدین صاحب جو ایک مخلص صحابی تھے۔11 جولائی ۱۹۱۹ ء کو وفات پا کر بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔میاں چراغ صاحب (جن کا حضرت اقدس کی بعض رؤیا میں بھی ذکر آتا ہے ) لمبے عرصہ تک مدرسہ احمدیہ میں مددگار کا رکن رہے اور اب ربوہ مبارکہ میں مقیم ہیں۔احباب انجام بخیر ہونے کے لئے دعا فرمائیں۔(مولف اصحاب احمد )