اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 86 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 86

۸۶ یاران تیز گام نے محمل کو جا لیا ہم محو نالہ جرس کارواں رہے حضرت منشی ظفر احمد صاحب مرحوم کی وفات پر ایک نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے ) ابتدائی زمانہ کے پاک نفس بزرگ الفضل مورخه ۲۸ - اگست ۱۹۴۱ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا وہ خطبہ شائع ہوا ہے جو حضور نے مورخہ ۴۱-۸-۲۲ کے جمعہ میں فرمایا تھا۔اس خطبہ میں حضرت خلیفۃ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کی وفات کا ذکر کر کے جماعت کو ان پاک نفس بزرگوں کی قدر شناسی کی طرف توجہ دلائی ہے۔جنہوں نے ابتدائی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ساتھ دے کر اور ہر قسم کی تلخی اور تنگی اور قربانی میں حصہ لے کر محبت اور اخلاص اور وفا داری کا اعلیٰ ترین نمونہ قائم کیا ہے۔اس مبارک گروہ میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب مرحوم بھی شامل تھے جن کے متعلق میں اس مضمون میں بعض خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔دریافت حال کے لئے مخط غالبا ۱۸ اگست کی تاریخ تھی اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدو اللہ تعالیٰ ڈلہوزی میں تشریف رکھتے تھے کہ مجھے حضرت منشی صاحب مرحوم