اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 85 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 85

۸۵ دیکھا ہو۔ایک حافظ معین الدین رضی اللہ تھے جن کو حافظ معنا بھی کہا کرتے تھے وہ فوت ہو چکے ہیں۔دوسرا مولوی چراغ ایک جولاہا ہے جو اس وقت مدرسہ احمدیہ میں چپڑاسی ہے۔اس وقت وہ ایک نابالغ لڑکا تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر کا کاروبار سودا سلف لانے کا کرتا تھا۔یا بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔حضرت منشی جی کی زندہ دلی اور شگفتہ مزاجی کے صرف ان واقعات پر اکتفا کرتا ہوں۔“