اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 171 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 171

121 اور یہ حالت ہے۔آپ نے فرمایا ہم ابھی دعا کرتے ہیں اور آپ بیت الدعا میں تشریف لے گئے۔دو چار ہی منٹ کے بعد وہ بچہ خود بخود اندر کو جانا شروع ہو گیا اور پھر پلٹا کھا کر سر کے راستے باہر نکل آیا اور مرا ہوا تھا۔وہ عورت بچ گئی۔اور اس کا بھائی تو بہ کر کے اس وقت احمدی ہو گیا۔اور بعد میں صوفی صاحب کے نام سے مشہور ہو گیا۔۔۵۹۔قادیان میں آریوں نے ایک اخبار نکالا تھا۔اور اس میں سلسلہ کے خلاف سخت کلامی اختیار کی پھر حضرت صاحب نے قادیان کے آریہ اور ہم کتاب لکھی۔اور حضور نے فرمایا تھا کہ خدا ایسا نہیں کرسکتا کہ ہمارے ہمسائے میں رہ کر بد زبانی کریں اور بچ جائیں۔پھر آریوں میں طاعون پھوٹی۔جس کو طاعون ہوتی۔میں اور شیخ یعقوب علی صاحب اسے دیکھنے جاتے اور سب آریہ کارکن اخبار مذکور کے مر گئے۔صرف مالک اخبار بیچ رہا۔پھر اسے بھی طاعون ہوئی۔میں اور شیخ صاحب اسے دیکھنے جاتے۔پھر اسے پلنگ سے نیچے اتار لیا گیا۔جیسا کہ ہندو مرتے وقت کرتے ہیں۔مگر پھر وہ ذرا اچھا ہو گیا اور اسے پلنگ پر لٹا دیا گیا۔اور وہ باتیں کرنے لگ گیا۔بعض آریہ جو ہمیں جانتے تھے ہم سے کہنے لگے کہ تمہاری یہ مراد پوری نہیں ہوگی کہ یہ مرے۔جب میں اور شیخ صاحب اس کے گھر سے واپس آئے تو ہمارے آنے سے پہلے کسی نے حضرت صاحب کی خدمت میں شکایت کر دی کہ یہ دونوں اس طرح آریوں کو مرتے دیکھنے جاتے ہیں۔حضور بالا ئی نشست گاہ میں تشریف فرما تھے اور ہمیں وہاں بلوایا۔کیونکہ ہمیں معلوم ہو گیا تھا کہ کسی نے ہماری شکایت کر دی ہے شیخ صاحب نے مجھے بھیجا۔جب میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا۔آپ کیوں وہاں جاتے ہیں؟ اور اسی وقت حضور نے فرمایا کہ مجھے ابھی الہام ہوا ہے جس کے معنی تھے کہ مراے خائن۔اس الہام پر حضور نے فرمایا کہ اب جا کر دیکھو میں اور شیخ صاحب اسی وقت گئے۔تو چیخ و پکار ہو رہی تھی