اصحاب احمد (جلد 4) — Page 70
مولوی شیر علی صاحب نے بڑے مجمع سمیت نماز جنازہ پڑھائی۔اور مرحوم مقبرہ بہشتی کے قطعہ خاص صحابہ میں دفن کئے گئے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند کرے۔ہمیں اس صدمہ میں حضرت منشی صاحب کے صاحبزادہ میاں محمد احمد خاں صاحب ایڈوکیٹ کپورتھلہ اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔۳۵۴ جنازہ غائب آج خطبہ جمعہ حضور نے پڑھا۔جس میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی کی افسوسناک وفات پر اظہار خیال فرماتے ہوئے منشی صاحب موصوف۔حضرت منشی اروڑے خانصاحب۔حضرت مولوی عبداللہ صاحب سنوری۔حضرت منشی محمد خاں صاحب کپورتھلوی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدیمی صحابہ کے اخلاص کا ذکر فرمایا۔اور جماعت کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔نماز جمعہ کے بعد حضور نے تمام حاضرین سمیت حضرت منشی ظفر احمد صاحب کا جنازہ پڑھا۔بیرونی جماعتوں کو بھی حضرت مرحوم کا جنازہ پڑھنا چاہیئے۔‘۳۶ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذرہ نوازی اور حضرت منشی ظفر احمد صاحب: ہم اور آپ کوئی دو ہیں" حضرت ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے ( مترجم القرآن انگریزی) نے اپنے جذبات کا اظہار بالفاظ ذیل کیا : اس سال جون کے آخر میں جب میں اپنے بیٹے محمود احمد کو کپورتھلہ کالج میں داخل کرانے گیا تو حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ سے بھی ملا۔دوران گفتگو میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ