اصحاب احمد (جلد 4) — Page 48
۴۸ وقت اطلاع دی گئی تھی اس کے گواہوں میں بھی حضرت منشی صاحب شامل ہیں۔۱۵ ۸، ۹۔دوسری شادی اور اولاد کی بشارت حضور اقدس کو مقدس وحی سے خبر دی گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ سید قوم میں آپ کی شادی کر دے گا۔اس بیوی کو مبارک کرے گا اور اس سے اولاد پیدا ہوگی۔اس شادی کی تمام ضروریات کو پورا کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہوگا۔شیخ نجفی کے لئے نشان ایک شیعہ جو شیخ نجفی کے نام سے مشہور تھا نشان کا طلبگار ہوا۔حضور نے اشتہار یکم فروری ۱۸۹۷ء کے ذریعہ چالیس روز تک نشان دکھلانے کا وعدہ دیا سو اس عرصہ کے اندر ہلاکت لیکھرام کا نشان وقوع میں آگیا۔اور نجفی فور لا ہور سے بھاگ گیا۔دونوں نشانات بالا کے گواہوں میں حضرت منشی صاحب کا نام بھی درج ہے۔11 حضور کی زیارت کیلئے آپ کی آمد کا ذکر مخلصین جب بغرض زیارت حضرت اقدس تشریف لاتے تھے تو ان کا ذکر بعض اوقات سلسلہ کے اخبارات وغیرہ میں آتا تھا۔چنانچہ نومبر ۱۹۰۱ ء کے آخری ہفتہ میں جولائی ۱۹۰۳ء کے پہلے ہفتہ میں اور ۱۹۰۷ ء کی ایسٹر کی تعطیلات میں آپ کے قادیان آنے کا ذکر الحکم میں مندرج ہے۔کا کسی کسی خدمت پر مامور ہونا پیر سراج الحق صاحب ذکر کرتے ہیں کہ حضور کی تصدیق میں مولانا سید محمد احسن صاحب نے جو کتاب اعلام الناس تصنیف کی وہ میں نے منشی ظفر احمد صاحب اور مولوی محمود حسن صاحب دہلوی نے حضور کو سنائی۔پیر صاحب حضور کے قیام لدھیانہ کے دوران میں منشی