اصحاب احمد (جلد 4) — Page 43
۴۳ صلى الله عليه وسلم يخرج المهدى من قرية يقال لها كدعه ويُصَدِقَهُ الله تعالى ويَجْمَعُ اصحابه من اقصى البلاد على عدة اهل بدر بثلاث مائة وثلاثةَ عَشْرَرَجُلًا وَمعه صحيفة مختو مَةٌ (اى مَطْبُوعَةٌ فيها عَدَدُاصْحَابِهِ بِأَسْمَائِهِمْ وبلادهم وخلالهم د یعنی مہدی اس گاؤں سے نکلے گا جس کا نام کدعہ ہے ( یہ نام دراصل قادیان کے نام کو معرب کیا ہوا ہے ) اور پھر فرمایا کہ خدا اس مہدی کی تصدیق کرے گا۔اور دور دور سے اس کے دوست جمع کرے گا۔جن کا شمار اہل بدر کے شمار سے برابر ہوگا۔اور ان کے نام بقید مسکن وخصلت چھپی ہوئی کتاب میں درج ہونگے۔اب ظاہر ہے کہ کسی شخص کو پہلے اس سے یہ اتفاق نہیں ہوا کہ وہ مہدی موعود ہونے کا دعوی کرے اور اس کے پاس چھپی ہوئی کتاب ہو جس میں اس کے دوستوں کے نام ہوں۔لیکن میں پہلے اس سے بھی آئینہ کمالات اسلام میں ۳۱۳ نام درج کر چکا ہوں۔اور اب دوبارہ اتمام حجت کے لئے ۳۱۳ نام ذیل میں درج کرتا ہوں۔تا ہر ایک منصف سمجھ لے کہ یہ پیشگوئی بھی میرے ہی حق میں پوری ہوئی۔اور بموجب منشاء حدیث کے یہ بیان کر دینا پہلے سے ضروری ہے کہ یہ تمام اصحاب خصلت صدق وصفا رکھتے ہیں اور حسب مراتب جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔بعض بعض سے محبت اور انقطاع الی اللہ اور سرگرمی دین میں سبقت لے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضا کی راہوں میں ثابت قدم کرے۔‘۳ اس فہرست میں نمبرے سے ۱۱ تک منشی اروڑا صاحب۔میاں محمد خاں صاحب۔منشی ظفر احمد صاحب منشی عبد الرحمن صاحب منشی فیاض علی صاحب اور نمبر ۱۳۵ پر مولوی محمد حسین صاحب اور نمبر ۲۳۶ پر منشی حبیب الرحمن صاحب کے اسماء مبارکہ درج ہیں۔گویا کپورتھلہ