اصحاب احمد (جلد 4) — Page 68
۶۸ حضرت ظفر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس عہد مبارک کو پالیا۔اور حضرت فضل عمر کو دیکھ لیا۔( عرفانی کبیر )۳۳ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ تعدیل ارکان اور اطمینان سے نماز کو ادا کرنا نماز کی شرط ہے۔جس قدر رکوع سجود آہستگی سے کیا جاوے وہی بہتر ہے۔اسی طرح پر پڑھنے سے نماز میں لذت شروع ہو جاتی ہے۔سو یہ بات بہت اچھی اور نہایت بہتر ہے کہ رکوع سجود بلکہ تمام ارکان نماز میں تعدیل واطمینان اور آہستگی سے رعایت رکھی جاوے۔اگر نماز تہجد میں تکرار سے یہ دعا کرو: اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ تو یہ طریق نہایت اقرب دل پر نورانی اثر ڈالنے کے لئے ہے۔اور یہ عاجزان دنوں قادیان میں ہی ہے۔زیادہ خیریت۔والسلام خاکسار:۔غلام احمد از قادیان دبسم اللہ الرحمن الرحیم تھی۔السلام علیکم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم آپ کی رویاء انشاء اللہ القدیر رویا صالحہ ہے۔اور جیسا کہ زمانہ کی موجودہ حالت کی حقیقت ہے۔گویا اس کو ظاہر کرتی ہے۔اور نیز آپ کے خاتمہ بالخیر پر دلالت کرتی ہے۔حافظ احمد اللہ کے واسطے دعا کی گئی ہے۔استغفار میں مشغول رہیں۔اگر انہیں طاقت ہو۔اور ملاقات کریں تو انشاء اللہ القدیر ملاقات کی دعا زیادہ اثر رکھتی ہے۔اور سب طرح خیریت والسلام ہے۔خاکسار :۔غلام احمد ۳۰ جنوری ۱۹۰ء (سن پورا چھپا نہیں۔ناقل )