اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 130 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 130

۱۳۰ روایات حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام ازالہ اوہام طبع اول کے صفحہ ۸۰۰ میں فرماتے ہیں : رجبی فی اللہ منشی ظفر احمد صاحب۔یہ جوان صالح کم گو اور خلوص سے بھرا دقیق فہم آدمی ہے۔استقامت کے آثار وانوار اس میں ظاہر ہیں۔وفاداری کی علامات و امارات اس میں پیدا ہیں۔ثابت شدہ صداقتوں کو خوب سمجھتا ہے اور ان سے لذت اٹھاتا ہے۔اللہ اور رسول سے سچی محبت رکھتا ہے۔اور ادب جس پر تمام مدار حصول فیض کا ہے۔اور حسن ظن جو اس راہ کا مرکب ہے دونوں سیرتیں ان میں پائی جاتی ہیں۔جزا ہم اللہ خیر الجزاء اور آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۵۸۲ میں فرماتے ہیں : ومن الاحباء في الله في الله محمد خان والمنشى محمد ارور او المنشی ظفر احمد كفورتلوى " خاکسار محمد احمد غلام غلامان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بصد عجز ومنت عرض محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم پرداز ہے کہ ۱۵۔دسمبر ۱۹۳۷ء کا مرقومہ نوازش نامه حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے اپنے قلم مبارک سے لکھا ہوا عاجز کو ۱۶۔دسمبر ۱۹۳۷ء کو ملا۔وھوھذا : د و بسم اللہ الرحمن الرحیم عزیزم مکرم ! السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ! اللہ تعالیٰ مرحوم بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام میں جگہ دے۔جنازہ انشاء اللہ پڑھا دوں گا۔نومولود کی ولادت کی خبر سے مسرت ہوئی۔اللہ تعالیٰ اسے خاندان اور سلسلہ کے