اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 131 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 131

۱۳۱ لئے با برکت اور صاحب مرتبت اور تقویٰ کرے۔نام لطیف احمد رکھیں۔منشی صاحب کی بیماری کی خبر سے افسوس ہوا۔آپ یہ کام ضرور کریں کہ بار بار پوچھ پوچھ کر ان سے ایک کاپی میں سب روایات حضرت مسیح موعودؓ کے متعلق لکھوا لیں۔اس میں تاریخی اور واعظانہ اور سب ہی قسم کی ہوں۔یعنی صرف ملفوظات ہی نہ ہوں۔بلکہ سلسلہ کی تاریخ اور حضور علیہ السلام کے واقعات تاریخی بھی ہوں۔یہ آپ کے لئے اور آپ کی ان کے لئے بہترین یادگار اور سلسلہ کے لئے ایک کارآمد سامان ہوگا۔والسلام خاکسار :۔مرزا محمود احمد ۳۷-۱۲-۱۵ اس شرف نامے کی تعمیل میں عاجز نے ۱۶ دسمبر ۱۹۳۷ء سے یہ روایات تحریر کرنی شروع کر دیں جو والد صاحب مجھے لکھاتے رہے اور انہی کے الفاظ میں عاجز لکھتا گیا۔جس جس طرح سے واقعات والد صاحب کو یاد آتے رہے۔اسی ترتیب۔میں لکھتا گیا۔اور میں نے خود کوئی ترتیب ملحوظ نہیں رکھی۔ابھی یہ کام جاری ہے۔وبالله التوفيق - مولا کریم اپنی ذرہ نوازی سے عاجز کی اس حقیر محنت اور نا چیز کوشش کو قبول فرمائے۔خاکسار: محمد احمد ۸ نومبر ۱۹۳۸ء خاکسار ظفر احمد عرض کرتا ہے کہ میری عمر اس وقت ۷۴ سال کے قریب ہے۔میرا تاریخی نام انظار حسین ہے۔شجرہ نسب حسب ذیل ہے: شیخ حسن علی لطف الله | + فیض اللہ سیف اللہ مشتاق احمد عرف محمد ابراہیم عبدالستار حافظ احمد اللہ اسماعیل۔عبدالوہاب۔حافظ محمد یونس۔حافظ محمد زکریا۔حافظ خادم الانبیاء۔ظفر احمد