اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 78 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 78

۷۸ پتا نہیں لگ سکا مجھے ان کے پاس لے چلو ان کا پچاس روپے کا منی آرڈر آیا ہوا ہے۔میں اسے حضور کے پاس لایا۔اور حضور نے یہ رقم وصول کی۔حافظ صاحب فرماتے تھے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے چٹھی رسان اس روز سے تلاش کر رہا تھا۔جس روز شیخ محمد علی صاحب بات ہوئی تھی۔خاکسار مؤلف عرض کرتا ہے کہ رزق غیب اور مَنْ يَتَوَكَّلُ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ کا یہ کیسا ایمان افروز واقعہ ہے ہیں۔(۲): مکرم شیخ فتح محمد صاحب نے جو کسی زمانہ میں احمد یہ سٹور کے مینیجر تھے۔ابتدائی زمانہ کے تعلق میں مجھے بتلایا کہ میں جموں کے علاقہ میں کسی جگہ ملازم تھا کہ مجھے بعض مشکلات کے سلسلہ میں قادیان جانا پڑا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے اندر بلا لیا۔جہاں حضور اشتہارات وغیرہ کے خود ہی پیکٹ بناتے تھے۔اور پتہ وغیرہ بھی ان پر خود ہی لکھتے تھے۔میں نے عرض کیا کہ میں یہ کام کرتا ہوں۔حضور میری عرض سُن لیں۔فرمایا۔آپ بھی میرے ساتھ یہ کام کرتے جائیں اور باتیں بھی کرتے جائیں۔اس زمانہ میں حضور کے پاس کام کرنے والا عملہ نہ تھا۔اور حضور خود ہی سارے کام کرتے تھے اور انتہائی محنت سے کام کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ حضور پر اپنے انعامات کی بارش برسائے۔آمین کہا ہے۔(۳): ربوہ میں اگست ۱۹۵۵ء میں ایک روز میں مفتی محمد صادق صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے سنایا کہ لاہور کے ایک احمدی دوست صوفی نبی بخش صاحب حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے۔جب قادیان سے جانے لگے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ساتھ چل پڑے۔صوفی صاحب نے مالی تنگی کا ذکر کیا۔فرمایا کہ آپ اللهُم اسْتُرْ عَوْرَاتِي وَامَنُ رَوْعَاتِی کی دعا مانگتے رہا کریں۔کہ اے اللہ تعالیٰ ! میرے گناہ بخش دے اور میرے خطرات دور ہٹا دے دور کر دے۔: حضرت حافظ حامد علی صاحب کے سوانح کے لئے دیکھئے اصحاب احمد جلد دہم۔: آپ کے فرزند مکرم شیخ صالح محمد صاحب سابق صدر جماعت ممباسه ومشرقی افریقہ آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں ہ: حضرت صوفی نبی بخش صاحب مدفون بہشتی مقبره تاریخ وفات ۲ دسمبر ۱۹۴۴ء