اصحاب احمد (جلد 3) — Page 252
۲۵۲ نے بھیجا ہے جس میں سے چار سو سے زائد کی رقم خود اس انجمن کے سیکرٹری با بو برکت علی صاحب نے ادا کی ہے۔جزاہ اللہ خیرا لجزاء (۳): ۱۹۰۸-۰۹ء سالانہ رپورٹ میں مرقوم ہے: انجمن احمد یہ شملہ۔سیکرٹری با بو برکت علی صاحب کلرک دفتر سینیٹری کمشنر بہادر رقم مدخله خزانہ ۱۷۳۳ روپے پونے ۹ آنے ، بیشی سال گذشتہ سے ۶۱۲ روپے ۱۲ آنے سے بقائے کوئی نہیں۔لائبریری ہے۔سال زیر رپورٹ میں چندہ دہندگان کی تعداد ۵۱ ہے۔جن میں سے سات غیر احمدی اور پانچ باشندگانِ جالند ہر ہیں جن سے سیکرٹری صاحب چندہ وصول کر کے لائے۔پانچ نئے اشخاص سلسلہ میں داخل ہوئے۔سال رواں کے چندہ میں سے ۱۱۱۰ روپے ا آنے صرف تین ممبروں کا ہے۔یعنی بابو برکت علی صاحب سیکرٹری ۷۹۲ روپے ۱۵ آنے بابو عبدالرحمن صاحب ۲۰۵ رپے صوفی کرم الہی صاحب ۱۶ اروپے باقی ۶۴۲ روپے پونے ۹ آنے باقی احباب کی طرف سے ہے۔جزا ہم اللہ خیرا۔با بو برکت علی صاحب نے اس سال پانچ سو روپیہ مڈٹریکٹ سیریز میں سورو اور ایک سو روپیہ مد یادگار مسیح میں یکمشت خاص طور پر چندہ عطا فرمایا۔خداوند کریم ان تمام بزرگوں کو جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قائم کردہ سلسلے کی کسی رنگ میں تائید کی اور امداد دے کر آپ کی روح کو خوش کیا ہے۔جزائے خیر دے۔اور ان کے مالوں میں برکات عطا فرمائے۔اور ان کے ہر کام میں وہ سچا جوش اور اخلاص پیدا کرے اور تمام کاروبار اس کی رضا کے لئے ہو۔اور پھر وہ مولیٰ کریم اپنے فضل سے سب کو دنیا اور آخرت میں اپنی رضاء کے اعلیٰ مقام پر پہنچائے یہاں تک کہ حصول رضائے الہی سے دنیا اور آخرت جنت رپورٹ جلسہ سالانہ صدر انجمن احمد یہ منعقدہ دسمبر ۱۹۰۸ء جس میں رپورٹ سالانہ ۰۸-۱۹۰۷ ء بھی درج ہے (ص۵،۳)