اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 170 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 170

صاحب کے زیر تبلیغ ہے اور اسلام کی تعلیم سے حد درجہ متاثر ہے آپ اسے اسلامی اصول کی فلاسفی اور دیگر کتب دے چکے تھے۔میجر وارڈل پر اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی) کا اتنا اثر تھا کہ اس نے والد صاحب سے کہا کہ اس کتاب کا اردو ترجمہ کر دیں میں اپنے عہدیداروں کو یہ کتاب پڑھانا چاہتا ہوں تا کہ انھیں قرآن کی خوبیوں کا علم ہو۔جب آپ نے بتایا کہ اصل کتاب اردو میں ہی ہے تو اس نے کہا کہ آرڈر دے کر ۳۷ کا پیاں منگوائیں اس کے اصرار پر قادیان سے ۳۷ کتابوں کا VP منگوایا گیا اور کمانڈنگ آفیسر کے حکم سے دفتر نے ہی VP چھڑا کر صاحب کو بھجوایا۔ابھی وہ عرضداشت رسالدار کے ہاتھ میں ہی تھی کہ کمانڈنگ افسر آگیا۔اور رسالدار نے سب کو FALL In ہونے کا حکم دیا اور کمانڈنگ افسر نے ہر ایک کو ایک ایک کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی دینی شروع کی اور ہر ایک نے صاحب کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد صاحب نے کتاب کی تعریف بڑے عمدہ پیرا یہ میں کی۔آپ کو دعاؤں کی قبولیت پر غیر معمولی یقین تھا۔جب ۱۹۳۵ء میں پنشن لے کر قادیان میں آگئے تو آمدنی میں کمی سے پریشانی اور تنگی لازمی تھی۔آپ تحریر فرماتے ہیں کہ : میں نے کمرے کا دروازہ بند کر کے دعا مانگی کہ الہی تو مجھے اپنے رحم خاص سے میری خواہش کے مطابق قادیان لے آیا ہے۔اب ایک اور رحم کی نظر کر۔کہ مجھے کسی کے دروازے پر رزق اور ملازمت کے لیے جانا نہ پڑے اور اپنے فضل سے میرے رزق کے سامان کر۔دعا کرنے کے بعد کمرے کا دروازہ کھولا تو باہر ایک احمدی بھائی کو کھڑے پایا اس کے ہاتھ میں ایک چٹھی تھی وہ کہنے لگا کہ یہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھیجی ہے میں نے پڑھی تو اس میں حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف نے لکھا تھا کہ آپ مجھے کسی وقت آکر ملیں۔میرے دل میں خدا نے ڈالا کہ یہ قبولیت دعا کا نشان ہے۔