اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 186 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 186

۱۸۶ سے کچھ ملایا ہو تو مجھ پر اسی دنیا میں اور نیز آخرت میں عذاب الہی ہو۔میں نے اس خواب کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنی ہدایت کے لئے اشارہ سمجھا ہیں۔پھر ایک واقعہ پیش آیا: ۱۹۰۱ء کی مردم شماری ہو رہی تھی۔غالباً مارچ کا مہینہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار شائع کیا کہ اب مردم شماری ہونے والی ہے۔بعض لوگ ایسے ہیں جنہیں یقین ہو چکا ہے کہ میں سچا ہوں۔اور احمدیت کی صداقت ان پر ظاہر ہو چکی ہے۔لیکن کسی وجہ سے انہوں نے بیعت نہیں کی۔ایسے لوگ گو انہوں نے ابھی بیعت نہیں کی اپنے آپ کو احمدی لکھا سکتے ہیں یا لکھا دیں۔صحیح الفاظ یاد نہیں ہیں۔میں نے وہ اشتہار پڑھا اور اپنے آپ کو احمدی لکھا دیا اور خیال کیا کہ جب اجازت ہوگئی ہے تو اس بارہ میں کیوں انتظار کیا جائے۔چند دنوں کے بعد میں نے تحریری بیعت بھی کرلی ہو ہے۔بیعت کے بعد جب پہلا جلسہ سالانہ آیا تو میں قادیان گیا۔اس وقت کوئی وسیع مہمان خانہ نہیں تھا مہمان مختلف جگہوں پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ہمیں حضرت میاں بشیر احمد صاحب کے مکان ) کی بیٹھک ) میں رہنے کا اتفاق ہوا۔وہاں بھی جلسہ کے موقعہ پر مہمان ٹھہرا کرتے تھے۔ایک دن صبح چار پائی سے جو اٹھے۔آٹھ بجے کے قریب وقت تھا۔ہمیں پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے ہیں۔( بیٹھک کی ) چھت پر ایک شہ نشین ( چبوترہ ) بنا ہوا تھا۔(اور سامنے صحن تھا ) آپ اس پر تشریف فرما تھے۔حضور نے وسمہ لگایا ہوا تھا۔اور ابھی نہا کر آئے تھے اور بال کھلے تھے۔(صرف ئہ بند باندھا ہوا تھا ) آپ کو دیکھ کر مجھے اپنا خواب یاد آ گیا۔یہ وہی شکل تھی جو مجھے اس خواب میں دکھائی گئی تھی ایمان تازہ ہوا۔اور اس کے بعد بہت سے نشان اللہ تعالیٰ نے صداقتِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام طبع اوّل کے حالات میں خانصاحب کے بیان کردہ حالات بابت قبول احمدیت بہت مختصر تھے اور وہ حلفا تھے اس مختصر بیان کی جگہ الفضل سے مفصل بیان درج کیا گیا ہے جس کی ابتداء میں حلف کا ذکر نہیں۔طبع اوّل کی کتاب میں خواب بیان کر کے پھر آپ نے خواب کے متعلق دوبارہ قسم کھائی ہے اور یہ عبارت کتاب سے یہاں خطوط وحدانی میں شامل کی گئی ہے۔الفضل ۱۴ اگست ۱۹۲۸ء میں مندرج آپ کے ایک بیان میں ہے کہ آپ نے ۱۹۰۱ء کے آخر میں بیعت کی تھی۔: الحکم بابت ۱۹۰۱ء ۱۹۰۲ء میں آپ اور آپکی والدہ ماجدہ اور اہلیہ محترمہ کی بیعتوں کا اندراج نہیں ملا۔