اصحاب احمد (جلد 3) — Page 125
۱۲۵ پر خاص خاص اور عام رحمتیں اور سلام اور برکات پہنچا دے۔آمین یہ چار باتیں آپ اختیار فرما دیں۔“ اسی طرح ایک بار تحریر فرمایا: نورالدین ۲ اگست کے آپ استغفار اور لاحول ( پڑھا ) کریں دعا تو ہر صورت مفید ہے۔مگر مسلمان خود فضول خرچیاں فرماتے ہیں اور دکھ میں مبتلا ہوتے ہیں۔میں بھی انشاء اللہ دعا کروں گا۔“ ۱۲ رمضان شریف۔مطابق ۲۲/۱۰/۷ ان نصائح پر اللہ تعالیٰ نے مجھے عمل کرنے کی توفیق عطا کی۔اور حضرت خلیفہ اول کی توجہ اور دعا سے میرا قرضہ اُتر گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔آمین۔ایک دفعہ تحریر فرمایا : اللہ تعالیٰ آپ کو صحت بخشے۔آپ کی اولاد نہیں۔اور آپ کی بہن کے گھر بچہ علیل ہے۔اس کا فکر آپ پر واجب ہے۔بہت استغفار، صدقہ کے بعد دعا پر زور دو۔اس کا باعث آپ کی مخفی روحانی بات ہے۔فکر کرو۔میری بات پر آپ نے عظمندانہ توجہ نہیں کی۔یہ تو ہوا اصل علاج۔ہے" ۱۹۱۹ ء یا ۱۹۱۸ء میں میں نے ایک خط کے ذریعہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کو دعا کی تحریک کی تا صاحب اولاد ہو جاؤں۔آپ نے جواب میں تحریر کیا کہ میں نے دعا کی معلوم ہوا کہ موجودہ بیوی سے اولاد نہ ہوگی۔البتہ دوسری بیوی سے اولاد ہوگی۔ابھی دوسری شادی نہیں ہوئی تھی۔۱۹۱۹ء میں مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے لئے کوئی متبنی تجویز ہورہا ہے۔میں نے اہلیہ اول سے کہا کہ میں اس خلاف شریعت امر پر عمل پیرا ہونے کی بجائے لا ولد مرنا بہتر سمجھتا ہوں۔لیکن بات مان لو تو میں نکاح ثانی کرلوں۔ممکن ہے اس طرح ہمیں اللہ تعالیٰ اولا د عطا کر دے۔لیکن وہ ناراض ہوگئیں۔ان ایام میں میں نے جو خطوط حضرت صاحب کی : اس کے بعد حضور نے کوئی نسخہ تحریر فرمایا تھا جو میں نے پھاڑ دیا کوئی اور مشورہ دیا تھا جواب موجود نہیں۔فضل احمد۔