اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 100 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 100

کریم سُن رہے تھے۔حافظ قاضی عبدالرحمن صاحب نے سورہ محمد سنائی۔فرمایا کہ عام طور پر حفاظ یہ سورت نہیں پڑھا کرتے کیونکہ اس میں ترنم کم ہوتا ہے۔(مفہوم) غالباً اسی شام حافظ محمود اللہ شاہ صاحب اور حافظ عزیز اللہ شاہ صاحب نے قرآن سنایا تو فرمایا کہ مجھے تمہارے ماں باپ پر رشک آتا ہے۔کہ کیسی نیک اولا د اللہ تعالیٰ نے ان کو دی ہے ہو۔(۱۵) بطلان وحدت الوجودیت ایک موقعہ پر باتیں کرتے ہوئے آپ کو علم ہوا کہ حکیم فضل حق صاحب بٹالوی کے والد شیخ نور احمد خان صاحب میرے ماموں زاد بھائی ہیں۔تو آپ نے مجھ سے ان کے حالات دریافت فرمائے۔میں نے کہا کہ حضور کے وہ عاشق ہیں۔مگر ان کا عقیدہ یہ ہے کہ جو کچھ دنیا میں ہوتا ہے خدا تعالیٰ ہی کراتا ہے۔فرمایا کیا چکلے خدا تعالیٰ نے خود بنوائے ہیں۔میں نے عرض کیا کہ حضور اتفاق سے میری زبان سے بھی اسی قسم کے الفاظ نکلے تھے۔(۱۲) تلقین صبر ورضا بالقضاء غالب خیال ہے کہ میں اس درس میں موجود تھا۔جبکہ حضرت خلیفہ اول نے مندرجہ ذیل اشعار پڑھے اولم خم شکست و شکست و سر که بریخت من نه که این زیانم کرد ر منظم بعد از آن عوضم خم صافی صد و شادمانم کرد داد ہر دو فرزندان حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب یہ قدرے تفصیل کے لئے دیکھئے۔تا بعین اصحاب احمد جلد سوئم ( یعنی سیرت حضرت ام طاہر ) ** محترم حکیم صاحب تقسیم ملک کے بعد لاہور میں فوت ہوئے۔آپ حضرت حکیم فضل الرحمن صاحب مجاہد مغربی افریقہ کے خسر تھے۔منارة امسیح پر نمبر ۱۰۰ پر آپ کا نام کندہ ہے۔