اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 243 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 243

۲۴۳ نے اس پیرانہ سالی میں یہ خدمت سرانجام دی۔یہ رسالہ تبلیغی اغراض اور قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے یقیناً مفید اور کارآمد ہے 19۔“ 66 ماہنامہ خالد میں اور الفضل مورخہ ۲۲ فروری میں بھی اس پر تبصرے شائع ہوئے ہیں۔اسی تاریخ کے الفضل میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے ذیل کا تبصرہ شائع ہوا: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوُد میں نے خان صاحب منشی برکت علی صاحب شملوی حال ربوہ کا رسالہ اصول قرآن فہمی دیکھا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے منشی صاحب موصوف کو اس عمر میں جبکہ وہ چوراسی سال کی عمر کو پہنچے ہوئے ہیں۔اس علمی خدمت کی توفیق دی ہے۔فجزاه الله احسن الجزاء خان صاحب منشی برکت علی صاحب موصوف نے اس رسالہ میں بعض اُن قرآنی آیات پر بحث کی ہے۔جن سے قرآن مجید کے معانی اور تفسیر پر اصولی روشنی پڑتی ہے۔اور ان اصولی آیات کی روشنی میں قرآن کا سمجھنا اور صداقت کا شناخت کرنا آسان ہوجاتا ہے۔رسالہ کے آخر میں احمدیت کی تبلیغ بھی عمدہ پیرایہ میں کی گئی ہے۔کیونکہ دراصل احمدیت کے اصول ہی قرآن ہی کی عملی تفسیر ہیں۔اس عمر میں محترمی منشی برکت علی صاحب کی ہمت قابل داد ہے۔انہوں نے ایک اچھوتے مضمون پر قلم اٹھایا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو۔فقط خاکسار مرزا بشیر احمد۔ربوہ ۵۷