اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 36 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 36

36 36 پنج وقت نماز میں یہ دعا پڑھتے ہیں اهدنا الصراط المستقيم صراط الذین انعمت عليهم۔كيونكہ اس دُعا کے تو یہی معنی ہیں کہ اے خدائے قادر ہم کو وہ راہ اپنے قرب کا عنایت کر جو تو نے نبیوں اور اماموں اور صدیقوں اور شہیدوں کو عنایت کیا تھا۔پس یہ آیت صاف بتلاتی ہے کہ کمالات امامت کا راہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔اس عاجز نے اسی راہ کے اظہار ثبوت کے لئے ہیں ہزار اشتہار مختلف دیار وامصار میں بھیجا ہے۔اگر یہ برکت نہیں تو پھر اسلام میں فضیلت ہی کیا ہے۔یہ تو سچ ہے کہ اکثر امام کامل اور بزرگ اور سید القوم تھے۔مگر یہ ہرگز سچ نہیں کہ کمالات میں اُن کے برابر ہونا ممکن نہیں۔خدائے تعالیٰ کے دونوں ہاتھ رحمت اور قدرت کے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے۔اور جس دن اسلام میں یہ برکتیں نہیں ہونگی۔اس دن قیامت آجائیگی۔خدائے تعالیٰ ہر ایک کو راہ راست کی ہدایت بخشے۔پرانا عقیدہ ایسا موثر ہوتا ہے کہ بجائے دلیل مانا جاتا ہے اور اس سے کوئی انسان بجر فضل خداوند تعالیٰ نجات نہیں پاسکتا۔ایک آدمی آپ لوگوں میں اس مدعا کے ثابت کرنے کے لئے موجود ہے۔کیا آپ لوگوں میں سے کسی کو خیال آتا ہے کہ اس کی آزمائش کرے۔کتاب براہین احمدیہ کا اب تک حصہ پنجم طبع نہیں ہوا ہے۔امید کہ خدائے تعالیٰ کے فضل سے جلد سامان طبع کا پیدا ہو جائے۔صرف کتاب کے چند نسخے باقی ہیں اور قیمت بطور پیشگی لی جاتی ہے اور بعد تکمیل طبع باقی حصے انہیں کو ملیں گے جو اول خریدار ہو چکے ہیں۔قیمت کتاب سو روپیہ سے پچیس روپیہ تک حسب مقدرت ہے یعنی جس کو سو روپیہ کی توفیق ہے وہ سور و پید ادا کرے اور جس کو کم توفیق ہے وہ کم مگر بہر حال پچیس روپیہ سے کم نہ ہو اور نا دار کو مفت اللہ ملتی ہے آپ جس صیغہ میں چاہیں لے سکتے ہیں اور چاہیں تو مفت بھیجی جائے * والسلام احقر العباد اللہ غلام احمد از لود بانہ محلہ اقبال گنج مکان شاہزادہ حیدرے اگست ۱۸۸۹ء۔2 قادیان میں پہلی آمد بغرض تحقیق ۳۷ مذکورہ خط و کتابت کے بعد نواب صاحب پہلی بار قادیان آئے۔اس امر سے کون شناسا نہ ہوگا کہ طبقہ امراء کیونکر عیش و تھم میں مستغرق رہتا اور غافلانہ زندگی بسر کرتا ہے۔اس طبقہ میں سے ایسا فرد جو لاکھوں روپیہ مکتوب نمبر ا۔اختلاف کے باعث یہاں یہ مکتوب الحکم جلد ۶ نمبر ۹ (ص۲) پر چه ۶۳-۳-۱۰ سے نقل کیا گیا ہے۔البتہ حضور کے نام کے بعد کا حصہ یعنی ازلد ہیا نہ محلہ اقبال گنج مکان شاہزادہ حیدر ۷/اگست ۶۸۹‘الحکم میں درج نہیں۔