اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 619 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 619

619 تفسیر نویسی کے مقابلہ کی دعوت دی ہے تا ثابت ہو سکے کہ کس کو روح القدس کی تائید حاصل ہے۔پیر مہر علی شاہ صاحب جن تین علماء کو جو دونوں کے مریدوں میں سے نہ ہوں انتخاب کرلیں مثلاً مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی۔مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی اور مولوی عبداللہ صاحب پروفیسر لاہوری یا کوئی اور۔یہ تینوں علماء فریقین کی تفاسیرسُن کر حلفا تین دفعہ قذف مُحصنات والی قسم کھا کر اپنی رائے دیں کہ دونوں میں سے کس کی تفسیر اور عبارت تائید روح القدس سے لکھی گئی ہے۔حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ اگر ان تین علماء کی شہادت سے پیر صاحب مویز قرار دیئے گئے اور مجھ سے یہ کام نہ ہو سکا یا مجھ سے بھی ہو سکا لیکن پیر صاحب سے بھی میرے مقابلہ پر ہو سکا تو میں اقرار کروں گا کہ حق پیر صاحب کے ساتھ ہے اور اپنی تمام کتا ہیں جو اس دعویٰ کے متعلق ہیں جلا دوں گا اور اپنے تئیں مخذول و مردود سمجھ لوں گا۔میری طرف سے یہی تحریر کافی ہے جس کو میں آج بہ ثبت ہیں گواہان کے لکھتا ہوں۔پیر صاحب اگر مغلوب ہوں تو وہ مجھ سے بیعت کر لیں اور یہ اقرار صاف لفظوں میں بذریعہ اشتہار بہ ثبت شہادت ہیں گواہان دس دن کے عرصہ میں شائع کر دیں۔لیکن پیر صاحب کو اس دعوت مقابلہ کے قبول کرنے کی جرات نہ ہوئی۔حضرت اقدس نے اپنے اشتہار میں ہیں معزز گواہوں میں ایک کا نام بطور " مصاحب نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ تحریر کیا ہے گویا کہ آپ کی وجاہت سے اس کا اعزاز ظاہر کیا گیا ہے۔۲- اسی طرح مرقوم ہے: مسجد میں رونق افروز ہوتے ہی نواب صاحب سے ملاقات ہوئی۔نواب صاحب کے عارضہ دورانِ سر کے متعلق ان کا حال پوچھا اور فرمایا کہ سیر اس مرض میں مفید ہے۔نواب صاحب نے لیکھرام کے دوفو ٹو حضرت کے پیش کئے۔ایک اس کی زندگی کا اور ایک مُردہ لاش کا۔حضرت نے فرمایا کہ نزول مسیح میں مُردہ لاش کا فوٹو دیا جاوے اور اس کے اوپر اُس کی پیشگوئی والے ابیات تحریر کر کے عین تصویر پر ہاتھ دکھایا جاوے جو کہ کرامت گر چہ بے نام ونشان ست بیا 66 بنگر زغلمان محمد کے نیچے اشتہاروں میں بنا ہوا ہے ( یہ تصویر یزول مسیح ۱۷۵ اور حقیقۃ الوحی ۲۹۳ ۳۲۰۰ پر طبع ہوئی ) اشتہاروں میں نا ہوا ڈائری از نمونه پرچہ القادیان بابت ۰۱-۹- اوالبدر جلد نمبر صفحه ۴ ( دوبارہ حوالہ بوجہ فائل نہ ہونے کے دیکھا نہیں جاسکا )