اصحاب احمد (جلد 2) — Page 584
584 تیاری (سیر ) ۶:۱۵ سے ۶:۴۵ تک انتظار ۶:۴۵ سے ۷ تک سیر ۷ سے ۸:۳۰ تک بچوں کو پڑھانا وکھانا ۱۰ سے ۱۲ تک نماز ا سے ۲ تک نماز مغرب ۶:۳۰ سے ۸:۳۰ تک ۲۰ / مارچ ۱۹۰۲ء آج حضور مسیح موعود علیہ السلام سیر کو نہیں تشریف لے گئے اس لئے ہم لوگ بھی نہیں گئے۔نماز صبح ۵:۳۰ سے ۶ تک قرآن شریف وڈائری ۶ سے ۶:۳۰ تک نماز ظہر وعصر ا سے ۲ تک نماز مغرب و جلسه ونماز عشاء ۶:۳۰ سے ۸:۳۰ تک ۲۱ مارچ ۰٫۱۹۰۲ از والجمعه ۱۳۱۹ ۵ جمعه / آج عید الضحیٰ ہے باوجود یکہ طاعون کی وجہ سے طاعونی مقامات سے لوگوں کو آنے کی ممانعت حضرت اقدس نے کر دی تھی مگر پھر بھی بہت اچھا مجمع تھا۔آج مندرجہ ذیل بکرے کئے۔از جانب خود۔دو۔ظہر و عصر جمع ہوتی تھیں اس لئے عصر کا الگ ذکر نہیں اور نماز مغرب کے وقت کی مقدار ظاہر کرتی ہے کہ اس میں جلسہ و نماز عشاء شامل ہیں اس لئے عشاء کا الگ ذکر نہیں۔ممانعت کا اعلان حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی طرف سے الحکم مورخہ ۰۲-۳-۱۷ (صفحہ ۱۶) پر شائع ہوا۔عید قریباً 9 بجے مسجد اقصیٰ میں قریباً پانصد کی حاضری میں مولوی سید محمد احسن صاحب نے اور جمعہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے پڑھایا۔۴۱۲