اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 585 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 585

585 از جانب اہلیہ خود (امتہ الحمید ) یک۔نماز تہجد ۴:۵۰ سے ۵ تک نماز صبح ۵:۳۰ سے ۶ تک قرآن شریف ۶ سے ۶:۱۵ تک نماز عید ۹ سے ۱۰ تک ملنا ملانا ۱۰ سے ۱۱:۴۵ تک قربانی ۱۱:۳۰ سے ۱۱:۴۵ تک نماز جمعہ اسے ۲:۳۰ تک نماز عصر ۳:۳۰ سے ۴ تک کھانا وجلسہ وغیرہ حسب معمول وسونا ۶ (شام) ۳:۴۵ (بجے اگلی صبح) ۲۲ / مارچ ۱۹۰۲ء آج سے نماز جمع ہونا موقوف ہوا۔آج سے میں (نے) دینیات کا دوسرا نمبر بنانا شروع کیا۔آج حضرت اقدس نے ایک لطیف تقریر فرمائی شام کے جلسہ میں کی۔آج تین بکرے بہ تفصیل ذیل ذبح کئے۔از جانب زینب۔ایک از جانب عبدالرحمن۔ایک از جانب عبداللہ۔ایک نماز تہجد ۴:۵۵ سے ۵:۰۵ تک نماز صبح و غیره ۵:۱۵ سے ۵:۵۵ تک تیاری سیر ۶:۴۵ سے ۷ تک الحکم بابت ۰۲-۳-۲۴ میں مرقوم ہے۔حضرت اقدس مصر کے عربی رسالے اور عصمت انبیاء والے مضمون کو ختم کر چکے ہیں اس لئے اب ظہر اور عصر کی نمازیں جمع نہیں کی جاتیں۔“ (صفحہ 1) اس موقوفی کی معین تاریخ صرف اس ڈائری سے معلوم ہوتی ہے۔