اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 487 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 487

487 مولوی صاحب کے لئے کوئی دوسرا حرف زبان پر لانے کا خیال تک بھی پیدا نہ ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خود بھی حضرت مولوی صاحب کا بہت خیال رہتا تھا چنانچہ سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بیان فرماتی ہیں کہ میں حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاں پڑھنے کے لئے جایا کرتی تھی آپ نے میرے لئے اور میری ساتھیوں کے لئے درس جاری فرمایا تھا اور فرماتے تھے کہ اب تم آؤیا نہ آؤ۔اس کا ثواب تمہیں ملتا رہے گا کیونکہ یہ تمہارے لئے ہی جاری کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے فرمایا ہوا تھا کہ روزانہ مجھے حضرت مولوی صاحب کے متعلق اطلاع دیا کرو کہ ان کی صحت کیسی ہے کھانا کھاتے ہیں کہ نہیں چائے پیتے ہیں کہ نہیں۔اور میں جا کر اطلاع دیا کرتی تھی۔حضور حضرت مولوی صاحب کا بہت خیال رکھتے تھے۔“ چنانچہ اجازت کے لئے نواب صاحب نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں ذیل کا عریضہ تحریر کیا۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم۔آج سیر میں تذکرہ تھا کہ حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب کی طبیعت پھر علیل ہے اور ان کی غذا کا انتظام درست نہیں۔چونکہ مجھ کو حضرت مولانا نے قرآن شریف کا ترجمہ پڑھایا ہے اور اس طرح مجھ کو ان کی شاگردی کا ( گو میں بدنام کنند و نکونامے چند کے طور سے شاگرد ہوں ) فخر حاصل ہے۔اس لئے میرے دل میں خواہش رہتی ہے کہ حضرت مولانا کی کچھ خدمت کر سکوں۔کبھی کبھی میں ( نے ) ان کی غذا کا التزام کیا ہے مگر حضرت مولانا کی غیور طبیعت برداشت نہیں کرتی اور وہ روک دیتے ہیں۔اس لئے الامر فوق الادب کے لحاظ سے پھر جرات نہیں پڑتی۔اب اگر حضور حکم فرما دیں تو اس طرح مجھ کو خدمت کا ثواب اور حضرت مولانا کے لئے غذا کا انتظام ہو جاتا ہے۔اور حضرت مولانا حضور کے حکم کی وجہ سے انکار بھی نہ کریں گے۔اصل بات یہ ہے کہ لنگر میں بہ سبب کثرت کار پوری طرح سے التزام مشکل ہے۔میرے باورچی کو چونکہ اتنا کام نہیں اس لئے خدا کے فضل اور حضور کی دعا سے امید کی جاتی ہے کہ التزام ٹھیک رہے گا۔بس اگر میری یہ عرض قبول ہو جائے تو میرے