اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 480 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 480

480 فونوگراف اور حکیم الامت کا وعظ حضرت حکیم الامتہ کا ایک مختصر وعظ سورۃ والعصر پر فونوگراف میں بند کیا گیا تھا ناظرین کے فائدہ کے لئے لکھا جاتا ہے۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرّحمن الرّحيم والعصر ان الانسان لفي خسر الا الذين امنوا وعملوا الصلحت وتواصوا بالحق وتواصوا بالصبر۔اس مختصر سی سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ رب العلمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین نے محض اپنی رحمانیت سے کس قدر قرب کی راہیں اور آرام و عزت و ترقی کی سچی تدابیر بتائی ہیں۔اول یہ بتایا کہ کسی مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے کامل فہم اور تجارب صحیحہ کا وقت لوگوں کے لئے عصر کی طرح دن کا آخری وقت ہوتا ہے جس طرح عصر کے بعد پہر دن کا وقت ان نمازوں کے لئے نہیں رہتا جو ایمان والوں کے لئے معراج۔دعا اور قرب کا ذریعہ اور ہر ایک بے حیائی اور بغاوت سے روکنے کا سبب ہیں۔اسی طرح مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے فہم اور تجارب صحیحہ کے بعد اور کوئی وقت نہیں رہتا جس میں انسان اپنے گھاٹے کو پورا کر سکے۔اس لئے ہر ایک مرسل من اللہ کے زمانہ اور صحت عقل کے وقت کو لوگ غنیمت جان کر یہ کام کر لیں۔اول بچے اور صحیح علوم کو حاصل کریں۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ہستی ، یکتائی ، بے ہمتائی ، غرض وحدہ لا شریک ذات کو ما نہیں۔اللہ تعالیٰ کے اسماء میں اس کی تعظیمات میں کسی دوسرے کو شریک نہ کریں۔ملائکہ کی پاک تحریکات کو مان لیں۔اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں اور جزاء سزا اور قیامت اور دیگر سچے علوم پر یقین کریں۔دوم ان بچے صحیح واقعی علوم کے مطابق سنوار کے کام کریں اور کرتے رہیں۔کوئی کام اس کا نہ ہو جو بقیہ حاشیہ: - بھر کر دو آدمیوں کو غیر بلاد میں بھیجیں گے تاکہ تبلیغ احکام الہی پوری ہو جاوے۔اس کے ذریعہ سے ہر ایک سن لے گا۔اور یوں وعظوں کی مجالس میں یورپینوں کو شامل ہونا موت کا سامنا ہوتا ہے۔لیکن اس ذریعہ سے وہ سن لیں گے اور فرمایا ہم ایک نظم لکھتے ہیں اور فرمایا کہ دوسرے بلاد میں ہماری آواز چاہئے۔کس واسطے کہ خدا نے ہمیں مبعوث کیا ہے اور مبعوث من اللہ کی آواز میں برکت ہوتی ہے۔۔۔پھر قادیان شریف کے آریوں شرمپت وغیرہ نے فونوگراف سننا چاہا ان کے لئے تبلیغ اسلام کی ایک نظم لکھی تا کہ وہ اس ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کا حکم سن لیں۔پھر ہندو عور تیں آگئیں آپ نے اس ذریعہ سے ان کو بھی اللہ تعالی کے احکام سنوائے اور اسلام کی خوبی ان کے کان میں ڈالی اور آپ اس سے نہایت خوش ہوئے۔۳۴۲