اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 479 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 479

479 درخواست کرنے والوں میں تھے ان کے چہروں پر ایک رنگ آتا اور جاتا تھا مگر مجبور تھے سننا پڑا۔اس کے بعد فونوگراف نے پھر حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب کی آواز میں یہ چند شعر حضرت اقدس کے ایک الہامی نعتیہ قصیدہ کے سنائے۔اشعار عجب نوریست ، در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد ! ز ظلمت ہا ، دلے آنگه شود صاف گردد از محبان محمد عجب دارم دل آن ناکسان را که رو تابند از خوان محمد ! ندانم بیچ نفسے در رو عالم خدا زاں سینه بیزارست صدبار چه بیت که دارد شوکت و شان محمد که هست از کینه داران محمد ! ها بداند این جوان را اے دشمن نادان و بے راہ پرس که ناید کس بمیدان محمد ! از شیخ بُران محمد رہ مولی که گم کردند مردم بجو در آل منکر از شان محمد ہم کرامت گرچه بے نام و نشان است ز غلمان و اعوان اعوان محمداً از نور نمایان محمد ! اس کے بعد قرآن شریف مولوی عبد الکریم صاحب کے لہجہ میں سنایا گیا اور جلسہ پر خاست ہوا۔اسی طرح دوسری جگہ مرقوم ہے۔الحکم جلد ۵ نمبر ۴۳ صفحه ۴ ، ۵ پر چہ ۲۴ نومبر ۱۹۰۱ ء۔اس بارہ میں تذکرہ المہدی میں پیرسراج الحق صاحب نعمانی تحریر فرماتے ہیں۔فونوگراف سے تبلیغ ایک دفعہ حضرت اقدس علیہ السلام نے جو فونوگراف جناب نواب محمد علی خاں صاحب نے منگوایا تھا فرمایا ہمارے پاس بھی لاؤ۔ہم بھی سنیں گے۔پھر نواب صاحب لائے اور آپ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ یہ آلہ بھی خدا نے ہمارے لئے اور ہمارے مقاصد کے پورا کرنے کے لئے ایجاد کرایا ہے۔اس میں ہم آواز اپنی