اصحاب احمد (جلد 2) — Page 464
464 اب تک حضرت امام کے کان تک بات نہیں پہنچائی۔چند احباب سے مشورہ کیا تھا۔سب نے باتفاق پسند کیا، انشاء اللہ عنقریب بات کو اما م تک پہنچا کر اشتہار دوں گا۔میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دین اور دنیا میں ترقی پر ہوں۔آپ کو بطور مثر وہ لکھتا ہوں میں آج تک بہت خوش و خرم اور تندرست ہوں۔والسلام ۱۸۹۷ء نورالدین ۲۱ رمئی از قادیان (غیر مطبوعہ ) ( یہ مکتوب نامکمل دستیاب ہوا) (نوٹ: اس تحریک کا ذکر الحکم جلد نمبر ، صفحہ 4 نمبر صفحہ ے میں بھی آتا ہے ) اسی طرح فرماتے ہیں : مکرم معظم جناب خان محمد علی خاں صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مکرم قاضی زین العابدین اور ان کے فرزند رشید حضرت مرزا صاحب کے مخلص احباب میں سے ہیں ان کی قضاء بہت تھی۔مگر لدھیانہ کے مولویوں نے حملہ کر کے لوگوں کو ان پر بدظن کر دیا ہے اور ان کو تکلیف پہنچائی ہے۔جہاں تک ممکن ہو آپ ہمدردی فرماویں۔اسی طرح آپ نے تحریر فرمایا: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نورالدین ۲۳ / اپریل ۹۸ از قادیان دروس اور مجاتی الادب کے لئے لکھ دیا ہے۔مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنا منشاء تھا۔اللہ تعالیٰ کوئی نیک تدبیر نکالے کہ ملاقات ہو جاوے۔یہاں قرآن کریم معرفی مترجم و حمائل کی ضرورت رہتی ہے اگر آپ کے پاس ہوں تو ضرور ارسال فرما دیں بہت مستحق موجود ہیں۔اسی طرح اپنی خلافت کے ایام میں حضرت ممدوح تحریر فرماتے ہیں۔مکرم معظم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نورالدین ۵/ مارچ ۱۹۰۰ ء میاں خاں صاحب ذوالفقار علی خاں صاحب کے حضور سفارش کرنا میرے تجربہ میں اب تک مفید نہیں