اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 37 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 37

37 * کی جائیداد کا مالک اور عز و جاہ سے مالا مال ہو۔جسے عیش و آرام کے سارے سامان حاصل ہوں۔بیس سالہ عمر اور عنفوان شباب کا عالم ہو سر پر کوئی روک ٹوک کرنے والا نہ ہو۔بھلا ایسا رئیس اپنے آرام کو الوداع کہہ کر کچے راستہ کے ہچکولے کھاتا اور خاک وگرد پھانکتا قادیان جود نیوی اسباب جاذبیت سے یکسر خالی تھا بلکہ جہاں معمولی سامان زندگی بھی مشکل ہی سے میسر آتا تھا۔کیوں آنے لگا؟ سوائے اس کے کہ اس کی فطرت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سعادت ودیعت ہوئی ہو۔ان ایام کی قادیان کا اندازہ ایک سال بعد سفر کے بیان میں نواب صاحب کی زبانی سنئے۔فرماتے ہیں:۔دو میں پہلی دفعہ ۱۸۹۱ء میں قادیان گیا۔حضرت نے ایک سینس میرے لئے ایک بہلی بھیجی تھی۔پنڈور سے آگے نکل کر جو راستہ حضرت کے مکان کو جاتا تھا جواب بھی ہے جس پر میاں محمد اسمعی" ☆☆ جلد بند کا مکان ہے اور مفتی محمد صادق صاحب کے مکان کے پاس چوک احمدیہ کی طرف مڑتا ہے جسکے مشرقی طرف مدرسہ احمدیہ ہے اور غربی طرف دوکانیں ہیں اس تمام راستہ میں ایک پہیہ خشکی میں اور دوسرا پانی میں یعنی جو ہڑ میں سے گذرتا تھا اور یہ حد آبادی تھی اور میرے مکان کے آگے اس وقت ایک ویرانہ تھا اور گلی چھت کر جو کمرہ بنا ہوا ہے میری فرودگاہ تھی اور یہ بس حد آبادی تھا۔“ * ** ایک جگہ نواب صاحب فرماتے ہیں کہ " پہلی دفعہ غالبا فروری ۱۸۹۱ء کو قادیان گیا حضرت کی سادگی نے مجھ پر خاص اثر کیا۔“ ( یہاں نواب صاحب کے اصل الفاظ درج ہیں الفضل مورخہ ۳۸-۶-۱۴ میں۔جغییر الفاظ یہ روایت درج ہے۔نواب صاحب کے جولائی ۱۸۹۰ ء اور فروری ۱۸۹۱ء میں قادیان آنیکا ذکر حضرت اقدس نے اپنے مکتوبات بنام حضرت مولوی صاحب۔(خلیفہ اوّل) میں کیا ہے ۲۵ اس لئے ۱۸۹۱ء کی زیارت قادیان کو پہلی بار کی زیارت لکھنا سہو ہے یہاں پہلی بار کا ذکر درست نہیں البتہ سنہ درست ہے کیونکہ اس میں معتین طور پر ۹۱ء میں ماہ فروری میں قادیان آنے کا ذکر ہے جس کی تصدیق حضرت اقدس کے مکتوب سے ہوتی ہے۔مراد خاکروبوں کے گھر۔یہ محلہ بعد میں دارالصحت کے نام سے موسوم ہوا۔سیدہ نواب مبارکہ بیگم صابہ فرماتی ہیں اس کمرہ سے مرادسیدہ ام متین صاحب والا کمرہ ہے جو دار مسیح کا حصہ ہے۔** یہ نواب صاحب کی روایت کے اصل الفاظ ہیں۔تغییر الفاظ الفضل مورخہ ۳۸-۶-۱۴ میں چھپ چکی ہے (ب) اس راستہ وغیرہ کا نقشہ اس کتاب میں دوسری جگہ دیدیا گیا ہے۔