اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 38 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 38

38 یہ سفر آپ نے یقینا تحقیق حق کی خاطر کیا ہوگا کیونکہ ابھی آپ حلقہ بگوش احمدیت نہ ہوئے تھے۔یہ وہ زمانہ تھا کہ حضوڑ نے وفات عیسے اور اپنے مسیح موعود ہونے کا اعلان فرمایا تھا جس پر مخالفین کی طرف سے حضور کو معاذ اللہ ضال۔جہنمی اور کافر کہنے کا آغاز ہو چکا تھا اور مخالفین سخت جوش میں تھے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو علی بصیرت اس امر کا ببانگ دہل اپنے رسالہ میں اعلان کر چکے تھے۔کہ حضور جیسی جانی۔مالی۔قلمی اور لسانی خدمت اسلام کرنے والا ان تیرہ صدیوں میں کوئی نہیں گذرا یہی شخص اب حضور کو معاذ اللہ ضال قرار دینے لگا تھا اور حضور اتمام حجت کے جذبہ کے ماتحت خود مولوی صاحب کے ہاں جانے کو تیار تھے۔ایسے نازک ایام میں جبکہ مخالفت کا طوفان بے تمیزی برپا ہو چکا تھا حضور کا نواب صاحب سے مشورہ کرنا اور مشورہ بھی احمدیت کے ایک بنیادی عقیدہ کے بارہ میں ایک شدید مخالف کے افہام و تفہیم کے متعلق یہ ظاہر کرتا ہے کہ نواب صاحب کا اس وقت بھی حضور کے متعلق حسن ظن اتنا قوی تھا کہ اس کے آثار حضرت کے نزدیک کلیۂ ظاہر وباہر تھے۔اس سعادت بزور بازو نیست! تانه بخشد خدائے بخشنده چنانچہ اس بارہ میں حضور اپنے مکتوب مورخہ ۱۵ جولائی ۱۸۹۰ء میں حضرت مولوی صاحب (خلیفۃ المسیح اول) کو تحریر فرماتے ہیں: مولوی محمد حسین صاحب نے پختہ ارادہ مخالفانہ تحریر کا کرلیا ہے اور اس عاجز کے ضال ہونے کی نسبت زبانی طور پر اشاعت کر رہے ہیں۔مرزا خدا بخش صاحب جو محمد علی خاں صاحب کے ساتھ آئے ہیں، ذکر کرتے ہیں کہ میں نے بھی ان کی زبانی ضال کا لفظ سُنا ہے۔کل بمشورہ مرزا خدا بخش ومحمد علی خاں صاحب ان کی طرف خط لکھا گیا ہے کہ پہلے ملاقات کر کے اپنے شکوک پیش کرو۔معلوم نہیں کیا جواب لکھیں۔میں نے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ اگر آپ نہ آسکیں تو میں خود آسکتا ہوں۔مگر اُن کے اس فقرہ سے سب کو تعجب آیا کہ میں عقلی طور پر مسیح کا آسمان سے اتر نا ثابت کر دوں گا۔غرض ان کی طبیعت عجیب جوش میں ہے اور ایک قسم کا ابتلاء ہے جو انہیں پیش آ گیا ہے۔غز نوی صاحبوں کا جوش اس قدر ہے کہ نا گفتہ بہ۔ایک صاحب محی الدین نام لکھو کے میں ہیں انہوں نے اس بارے میں اپنے الہامات لکھے ہیں۔۔۔در حقیقت ان الہامیوں نے اپنی پردہ دری کی ہے اور ان۔۔۔۔۔کے الہامات کا یہی خلاصہ ہے کہ یہ شخص ضال ہے۔جہنمی ہے۔اور میں نے سُنا ہے کہ ان لوگوں نے کچھ دبی