اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 578 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 578

578 نماز صبح ۵:۴۵ سے ۶ تک تیاری سیر ۶:۴۰ سے ۷ تک سیر سے ۸:۲۰ تک سکیم و مدرسہ وغیرہ ۸:۲۰ سے ۱۲ تک نماز ۱:۱۵ سے ۱:۳۰ مشورہ متعلق اخراجات وغیر ہنگر بحضور حضرت اقدس ۱:۳۰ سے ۲:۳۰ تک ڈاک دوسکیم وغیرہ ۲:۳۰ سے ۶ تک نماز مغرب و جلسه و نماز عشاء ۶:۳۰ سے ۸ تک ۳ مارچ ۱۹۰۲ء جماعت نماز صبح میں شریک ہوا۔نماز صبح ۵:۳۰ سے ۶ تک ڈائری و تیاری سیر ۶ سے ے تک سیرے سے ۸:۳۰ تک نماز ۱:۳۰ سے ۲ تک نماز مغرب و جلسه و نماز عشاء ۶:۳۰ سے ۸ تک ر مارچ ۲۲۶۱۹۰۲ / ذی قعد آج کا دن ہر پہلو سے بیکار رہا آج جائے ضرور میں پانی کے ختم ہونے اور پھر نہ ملنے اور کچھ بہ سبب خرابی طبیعت خود دیر ( تک ) اجابت کے آتے رہنے کی وجہ سے مجھ کو ۵ سے پر 4 بجے تک وہاں بیٹھنا پڑا۔وضو کے کرتے کراتے دن چڑھ آیا یعنی سورج نکل آیا آخر نماز پوری دھوپ نکلنے پر پڑی۔پھر ظہر میں بھی ایک لغو کام میں لے بیٹھا اور جراب درست کرنے لگا۔اس میں دیر ہوئی آخر ظہر کی نماز بھی گھر پڑھی اب چونکہ عادت جمع عصر کا الگ ذکر موجود نہیں۔معلوم ہوتا ہے ایام سابقہ کی طرح ظہر وعصر جمع ہوئی ہوں گی لله عصر کا الگ ذکر موجود نہیں۔سو ایام سابقہ کی طرح ظہر وعصر جمع ہوئی ہوں گی۔