اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 556 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 556

556 * ۲۸ دسمبر ۱۹۰۱ء آج بعد نما ز صبح و تلاوت قرآن۔۔۔سیر کو گئے۔سیر میں شیخ یعقوب علی (صاحب) نے عبدالحق عیسائی کا چوتھا سوال اور اس پر جو تقریر حضرت اقدس نے کی سنایا اس کے بعد حضرت اقدس نے تقریر کی۔انبوہ کثیر کے سبب کچھ حصہ سنائی نہیں دیا اور لمبے ہونے کے سبب محفوظ نہیں رہی۔سیر سے واپس آکر بعض بھائیوں کی درخواست پر فونوگراف سنا۔پھر اس کے بعد قاضی امروہی * آگئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک تو مجھ کو پہلے سے ہو گئی تھی یعنی مجھ کو رویا ہوا تھا کہ مرزا صاحب مجھ کو حضرت امام حسین کی شکل میں دکھلائے گئے اور میں ( نے ) قدم بوس ہونا چاہا تو انہوں نے پاؤں ہٹا لئے۔مگر پھر ایک بزرگ کی سفارش سے قدم بوس ہونے دیا اور کہا کہ آج بیعت بھی میں نے کی ہے۔نماز ظہر و عصر کے بعد مسجد جامع میں گیا۔وہاں پر پہلے مولوی نورالدین صاحب نے وعظ شروع کیا۔مگر دوران وعظ میں وعظ بند کر کے ایک جنازہ پڑھا گیا * بعد فراغت بقیہ حاشیہ: - حضرت اقدس کی بعد عصر کی یہ تقریر الحکم پر چہ۰۲-۳-۱۰ (صفحه ۳ تا ۵) ۰۲-۳-۱۷ (صفحه ۳ تا ۵)، ۲۴-۳-۰۲ ( صفحه ۳ تا ۵) ۰۲۰-۴-۱۰ ( صفحه ۳ تا ۵ ) ۰۲-۴-۲۴ ( صفحه ۵ تا ۷ ) ۰۲-۴-۳۰ ( صفحه ۵ تا ۶) ۱۰-۵-۰۲ ( صفحه ۵ تا۶ ) ۰۲-۵-۱۸ ( صفحه ۵ تا۶ ) ۰۲-۵-۲۴ ( صفحہ ۵ تا ۷ ) سے ملاحظہ فرمائیں۔۲۴-۱۲-۰۱ کونشی عبدالحق صاحب کا سوال کا جواب حضرت اقدس کا فرمودہ مکرم ایڈیٹر الحکم کی طرف سے سنانے کا ذکر پر چہ ۰۲-۱-۳۱ ( صفحه ۴ ) ، پر چه ۰۲-۲-۱۴ ( صفحہ ۳) کالم میں مرقوم ہے۔یہاں جگہ ڈائری خالی ہے یہ قاضی آل احمد صاحب رئیس امروہہ تھے۔مولوی سید محمد احسن صاحب کے ساتھ قرابت کا تعلق تھا ان کی قادیان میں آمد وغیرہ کا ذکر الحکم بابت ۰۱-۱۲-۲۴ ( صفحه ۱۶) پر دارالامان کا ہفتہ کے تحت مرقوم ہے۔غالباً یہ وہی جنازہ ہے جس کا ذکر الحکم میں زیر عنوان ” دارالامان کا ہفتہ مرقوم ہے۔حافظ غلام مرتضی خاں صاحب ساکن بنوں ٹانک اس ہفتہ فوت ہوئے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ان کا جنازہ پڑھا تھا۔ب حضرت خلیفہ اول کا مذکورہ وعظ سورۂ جمعہ پر الحکم بابت ۰۲-۸- ۰۲،۳۱-۹-۱۰، ۰۲-۹-۱۷، - ،۱۷-۱-۰۳،۱۰-۱-۰۳ ، ۲۴-۱۲-۰۲ ،۱۷-۱۲-۰۲ ،۱۰-۱۲-۰۲،۳۰-۱۱-۰۲،۲۴-۱۱-۰۲،۱۷-۱۱-۰۲ ۳۱-۱-۰۳ ۲-۰۳- ۷ میں مرقوم ہے۔