اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 549 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 549

549 ہو گیا حضرت مولانا دیکھنے آئے بیٹھے رہے یہاں تک کہ نماز عصر کا وقت ہو گیا نماز عصر پڑھ کر پھر مغرب تک بیٹھے رہے۔اور پھر نماز مغرب مسجد میں پڑھی اور دو نکاح اس روز نہایت سادگی سے ہوئے۔ا نکاح ڈاکٹر رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن کا ڈاکٹر فیض علی خاں صاحب اسٹنٹ ہاسپٹل کی بہن -1 سے ہوا۔حملے ۲ - دوسرا نکاح پھر تھوڑے عرصہ کے بعد نماز عشاء پڑھ کر آئے۔۲۳ نومبر ۱۹۰۱ء بروز ہفتہ صبح سیر میں ایک انگریز کے خط جو اس نے ایک افغان کو سرحد پر لکھے تھے وہ حضرت نے سنے یہ انگریز نیو چرچ کا بانی ہے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی تائید میں عیسائیت پھیلائے۔۲۴ / نومبر ۱۹۰۱ء بروز اتوار آج صبح سیر میں ایک بڑی لمبی اور مفید تقریر حضرت اقدس نے فرمائی (بعد عصر ) بورڈ آف ڈائرکٹرز انجمن اشاعت اسلام کا جلسہ ہوا کہ آج نماز مغرب و عشاء کے درمیان عسل مصفی مرزا خدا بخش نے پڑھی۔آج نواب خاں صاحب تحصیلدار چلے گئے۔شیخ رحمت ( اللہ ) آئے اور مغرب کی نماز کے بعد چلے گئے۔۲۵/نومبر ۱۹۰۱ء بروز سوموار آج میر حامد شاہ (صاحب) بعد نماز صبح چلے گئے۔* سیر سے پہلے میں سیکیم مدرسہ بناتا رہا۔سیر میں اسٹیشن ماسٹر ڈاکٹر رشید الدین صاحب کے ۱۹ نومبر ۱۹۰۱ ء کو اور اس کے چند روز بعد قادیان آنے کا ذکر الحکم ( جلد نمبر ۴۱ صفحه ۱۵ کالم ۳) نمبر ۴۳ صفحہ ۱۵ کالم ۳ میں اور ( ڈاکٹر ) منشی فیض علی صاحب صابر کے قادیان آنے کا نیز ان دونوں نکاحوں کا ذکر کالم ۱ تا ۳ میں ہے۔دوسرا نکاح مرزا افضل بیگ صاحب ولد مرز افضل بیگ صاحب مختار سکنہ پٹی کا مرزا محمود بیگ صاحب سکنہ پٹی کی دختر سے ہوا تھا۔اس اجلاس کا ذکر الحکم بابت ۰۱-۱۱-۳۰ صفحہ ۴ اپر ہے۔یہ فیصلہ ہوا تھا کہ اردو میگزین اس وقت تک جاری نہ کیا جائے جب تک اس کے لئے تین سو خریداری کی درخواستیں ہم نہ پہنچ جائیں۔* آپ کے قادیان آنے کا ذکر الحکم بابت ۰۱-۱۱-۲۴ (صفحہ ۱۵ کالم ۱) میں آتا ہے۔