اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 548 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 548

548 ہے۔اور حضرت رسول کریم کی ہجرت کے وقت بھی یہی مکروا و مکر اللہ آیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے جس طرح سے حضرت رسول کریم کو خداوند تعالی ( نے بچایا تھا۔اسی طرح حضرت مسیح کو۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک آسمان پر بھیجا جائے دوسرے (کو) زمین ( پر ) رکھا جائے اورصورت ایک ہو۔دوسرے مکر کہتے (ہیں) باریک تدابیر کو اور اس جگہ مگر کا لفظ اسی لئے آیا ہے کہ جس طرح انسانوں کی تدابیر ہوتی ہیں نہ خارق عادت۔کیونکہ اگر خارق عادت ہوتی تو آئینہ کا لفظ ہوتا۔( یہاں فونوگراف کے تعلق میں ایک حصہ تھا جو اس کے ذکر میں پہلے درج ہوچکا ہے۔مؤلف ) رات کو ڈوئی کی کتاب پڑھی گئی۔اس میں لطیف بات یہ تھی حضرت ام المؤمنین نے خواب ( دیکھا) جس میں تھا کہ ” میں پوڑی کھینچ لیتا ہوں“ خواب میں بھی پوڑی کھینچی جاتی ہے یہ عجیب بات ہے حضور اقدس پیشتر اس کے کہ فریمسین کے بھید کھولنے والی کتاب آئے خداوند تعالیٰ نے پہلے ہی ان کے بھید کھول دئے۔۲۱ نومبر ۱۹۰۱ء بروز جمعرات آج سیر میں شیخ یعقوب علی صاحب نے عورتوں کے لئے کتاب کا مسودہ سنایا جو ناول کی صورت میں تھا۔طرز ا چھی تھی * ( کچھ حصہ بابت مدرسہ دوسری جگہ درج ہو چکا ہے۔مؤلف ) شام کو مولوی نورالدین صاحب اور مولوی محمد علی صاحب سے یکے بعد دیگرے گفتگو مدرسہ کے متعلق ہوتی رہی۔اس وقت بھی نماز عشاء سے پہلے مولوی صاحب سے مدرسہ کے متعلق اور بعد نماز بھی باتیں ہوتی رہیں۔۲۲ نومبر ۱۹۰۱ء بروز جمعه صبح جماعت کے ساتھ نماز پڑھی۔بعد نماز پھر کمیٹی مجلس منتظمہ مدرسہ ہوئی اور ساڑھے گیارہ بجے ختم ہوئی مدرسہ کے نئے قواعد کی تجویز ہوئی۔اور سکیم کے لئے سیلیکٹ کمیٹی مقرر ہوئی بعد نماز جمعہ عبدالرحمن کو بخار ☆ اس روز کے ملفوظات الحکم پر چھا ۰-۱۱-۳۰ صفحہ ۳ تام پر درج ہیں۔ان میں لفظ مکر کے تعلق میں حضور کا کلام مرقوم ہے۔نیز مزید ملفوظات صفحہ ۹ تا ۱۲ پر چہ ۰۱-۱۲-۱۰ صفحہ ۱ تا۲ پر مرقوم ہیں۔مکرم عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ☆☆ سلک مروارید حصہ اول ہے۔حضرت اقدس نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ایسی کتاب لکھی جاوے۔میں نے ایک ہی دن میں لکھ کر پیش کر دی۔الحمد اللہ۔