اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 450 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 450

450 کر اپنے بچے ایمان کا جوش دکھاویں۔مجھے خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس زمانہ کے لئے تجھے گواہ کی طرح کھڑا کروں گا۔پس کیا خوش نصیب ہے وہ شخص جس کے بارے میں اچھی گواہی ادا کر سکوں۔اس لئے میں بار بار کہتا ہوں کہ خدا کا خوف بہت دل میں بڑھا لیا جائے تا اس کی رحمتیں نازل ہوں اور تا وہ گناہ بخشے۔آپ کے دو خط آنے کے بعد ہمارے اس جگہ کے دوستوں نے اس رائے کو پسند کیا کہ جو زنانہ گھر کے حصہ مغربی کے مکانات کچے اور دیوار کچی ہے اس کو مسمار کر کے اس کی چھت پر مردانہ مکان تیار ہو جائے اور نیچے کا مکان بدستور گھر سے شامل رہے۔چنانچہ حکمت الہی سے یہ غلطی ہوگئی کہ وہ کل مکان مسمار کر دیا گیا۔اب حال یہ ہے که مردانه مکان تو صرف اوپر تیار ہو سکتا ہے۔اور زنانہ مکان جو تمام گرایا گیا ہے اگر نہایت ہی احتیاط اور کفایت سے اس کو بنایا جاوے۔تو شاید ہے کہ آٹھ سوروپیہ تک بن سکے۔کیونکہ اس جگہ اینٹ پر دوہری قیمت خرچ ہوتی ہے اور مجھے یقین نہیں کہ چار سو روپیہ کی لکڑی آکر بھی کام ہو سکے۔بہر حال یہ پہلی منزل اگر تیار ہو جائے تو بھی بے کار ہے جب تک دوسری منزل اس پر نہ پڑے۔کیونکہ مردانہ مکان اسی چھت پر پڑ گیا اور چونکہ ایک حصہ مکان گرنے سے گھر بے پردہ ہو رہا ہے اور آج کل ہندو بھی قتل وغیرہ کے لئے بہت کچھ اشتہارات شائع کر رہے ہیں اس لئے میں نے کنوئیں کے چندہ میں سے عمارت کو شروع کرا دیا ہے تا جلد پردہ ہو جائے۔اگر اس قدر پکا مکان بن جاوے جو پہلے کچا تھا تو شاید آئندہ کسی سال اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو اوپر کا مردانہ حصہ بن سکے۔افسوس کہ لکڑی چھت کی محض بیکار نکلی اور ایسی بوسیدہ کہ اب جلانے کے کام میں آتی ہے۔لہذا قریباً چار سو روپیہ کی لکڑی چھت وغیرہ کے لئے درکار ہوگی۔خدا تعالیٰ کے کام آہستگی سے ہوتے ہیں۔اگر اس نے چاہا ہے تو کسی طرح سے انجام کر دے گا۔یقین کہ مولوی صاحب کا علیحدہ خط آپ کو پہنچے گا۔والسلام توسیع مکان کے تعلق میں حضور مزید تحریر فرماتے ہیں : بسم الله الرحمن الرحيم خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۶ را پریل ۱۸۹۶ء ۳۲۲ نحمده ونصلى على رسوله الكريم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ دوسوروپے کے نصف نوٹ آج کی تاریخ آگئے۔عمارت کا یہ حال ہے کہ تخمینہ کیا گیا ہے کہ نوسو رو پیر تک پہلی منزل جس پر مکان مقصود بنانے کی تجویز ہے ختم ہوگی۔کل صحیح طور پر اس تخمینہ کو جانچا گیا ہے اب تک تین سو پچاس روپیہ تک لکڑی اور اینٹ اور چونہ اور مزدوروں کے بارے میں خرچ ہوا ہے۔معماران کی