اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 447 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 447

447 لوگ ہیں جو اس فکر و غم سے آزاد ہیں۔اور پھر استغفار کرتا ہوں اور یقیناً جانتا ہوں کہ جو کچھ مالک حقیقی نے تجویز فرمایا ہے عین صواب ہے سو در حقیقت خانہ داری کے تفکرات جان کو لیتے ہیں لہذا مکلف ہوں کہ آپ پھر یہ ثواب حاصل کریں کہ جو کچھ وظیفہ آپ نے مولوی صاحب موصوف کا مقرر فرما رکھا ہے اس میں سے مبلغ ۲۰ رو پیدان کے نام قادیان میں بھیج دیں اور باقی ان کے صاحبزادہ کے نام جس کا نام سید محمداسمعیل ہے بمقام امروہہ۔شاہ علی سرائے روانہ فرماویں۔خدا تعالیٰ جزائے خیر دے گا۔اور میرے نام جو آں محبّ نے روپیہ بھیجا تھا۔وہ پہنچ گیا تھا۔جزاکم اللہ۔والسلام اسی طرح ایک مکتوب میں حضور تحریر فرماتے ہیں کہ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱۲/ دسمبر ۱۹۰۰ء 10 ۳۱۵۴ افسوس کہ جس قدر آپ نے اپنے کاروبار میں تخفیف کی ہے ابھی وہ قابل تعریف نہیں۔شاید کسی وقت پھر نظر ثانی کریں۔۱۳۱۶ ۳۱۷ نیز ۱۲ار جنوری ۱۹۰۵ء کو نواب صاحب کو حضور تحریر فرماتے ہیں: دنیا کی مشکلات بھی خدا تعالیٰ کے امتحان ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو اس امتحان سے نجات دے۔اسی طرح ۲۰ / دسمبر ۱۹۰۶ء کو حضور نے تحریر فرمایا: ضعف بہت ہو رہا ہے یہاں تک کہ بجز دو وقت یعنی ظہر اور عصر کے گھر میں نماز پڑھتا ہوں آپ کے خط میں جس قدر ترددات کا تذکرہ تھا پڑھ کر اور بھی دعا کے لئے جوش پیدا ہوا۔۔۔پس اگر دیکھیں تو یہ مال اور متاع جو انسان کو حاصل ہوتا ہے۔صرف خدا کی آزمائش ہے۔۔۔پس قومی ایمان کے ساتھ اس پر بھروسہ MIA رکھنا چاہئے۔اب ہم ذیل میں ان کی خدمات کا ایک خاکہ پیش کرتے ہیں جن کا ہمیں مکتوبات اور لٹریچر سے باسہولت تمام علم ہوا۔یہ عبارت اصل مکتوب سے نقل کی گئی ہے مکتوبات میں اس کی تاریخ کا اندراج صحیح معلوم نہیں ہوتا۔کیونکہ اس مکتوب میں بمقد مہ کرم دین اپیل کے دائر ہونے کا ذکر ہے اور اپیل کا فیصلہ ۰۵-۱-۲۴ کو ہو چکا تھا۔بلکہ ۲۴-۱-۰۵ کو بحواله البدر بابت -۰۵-۲-۱ صفحه ۳ کالم ۲ جرمانہ واپس ہو چکا تھا اس لئے صحیح تاریخ مکتوب ۰۴-۱۲-۲۰ ہو سکتی ہے اصل مکتوب سے تاریخ دیکھنا یا د نہیں۔