اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 439 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 439

439 آپ ہی اس کام کی بہترین اہلیت رکھتے تھے حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ مجھ کو ملا جو کچھ آپ نے مجھ کو لکھا ہے اس سے مجھے بکلی اتفاق ہے۔میں نے مفتی محمد صادق صاحب کو کہہ دیا ہے کہ آپ کے منشاء کے مطابق جواب لکھ دیں اور آپ ہی کی خدمت میں بھیج دیں آپ پڑھ کر اور پسند فرما کر روانہ کردیں۔ہاں ایک بات میرے نزدیک ضروری ہے گو آپ کی طبیعت اس کو قبول کرے یا نہ کرے اور وہ یہ ہے کہ ہمیشہ دو چار ماہ کے بعد کمشنر صاحب وغیرہ حکام کو آپ کا ملنا ضروری ہے کیونکہ معتبر ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ بعض شکی مزاج حکام کو جو اصلی حقیقت سے بے خبر ہیں ہمارے فرقہ پر سوء ظن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی حکام کو نہیں ملتا اور مخالف ہمیشہ ملتے رہتے ہیں پس جس حالت میں آپ جاگیردار ہیں اور حکام کو معلوم ہے کہ آپ اس فرقہ میں شامل ہیں اس لئے ترک ملاقات سے اندیشہ ہے کہ حکام کے دل میں یہ بات مرکوز نہ ہو جائے کہ یہ فرقہ اس گورنمنٹ سے بغض رکھتا ہے۔گو یہ غلطی ہوگی اور کسی وقت رفع ہوسکتی ہے مگر تا تریاق از عراق آوردہ شود مارگزیده مرده شود۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔میں انشاء اللہ القدیر بروز جمعرات قادیان سے روانہ ہوں گا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تعمیل میں نواب صاحب نے کمشنر سے ملاقات کی لیکن اس کی گفتگو سے آپ کی طبیعت منفض ہوئی لیکن حضرت اقدس نے تلقین فرمائی کہ اس امر سے دل برداشت نہ ہوں۔حضور تحریر فرماتے ہیں۔جو کچھ آں محب نے صاحب کمشنر کی زبانی سنا تھا اس کی کچھ بھی پرواہ نہیں ہے۔ہمارا عقیدہ اور خیال انگریزی سلطنت کی نسبت بخیر اور نیک ہے اس لئے آخر انگریزوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ سب کچھ تہمتیں ہیں کوئی تردد کی جگہ نہیں۔“ ( مکتوب صفحہ ۵۰) دوسری جگہ تفصیل سے درج کیا گیا ہے کہ اس مکتوب کی تاریخ ۷ راگست ۱۹۰۰ ء صیح معلوم نہیں ہوتی۔