اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page xxxix of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page xxxix

۲۷ حضرت عرفانی صاحب کا تبصرہ! اصحاب احمد (جلد دوم) اصحاب احمد کی پہلی جلد کی اشاعت پر میں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا میں نے اس ضرورت کو ہمیشہ محسوس کیا مگر میرے مختلف مشاغل اور عوایق نے اس سلسلہ کو تعویق میں رکھا۔اگر چہ الحکم کے ذریعہ بہت سے صحابہ کے حالات قلمبند بھی ہوئے مگر ضرورت تھی کہ مستقل طور پر ایک سلسلہء تالیفات اس خصوص میں ہو۔میں جب ائمہ سلف کی خدمتوں اور کوششوں کو دیکھتا تو میرا سر ندامت سے جھک جاتا کہ انہوں نے باوجود ہر قسم کی مشکلات کے صحابہ کرام کے حالات کو محفوظ کیا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ملک صلاح الدین کو نوازے کہ انہوں نے میرے قلب پر جو بوجھ تھا اُسے دُور کر دیا میں نے ان کے ساتھ تعاون کو خوش قسمتی اور سعادت یقین کیا۔میں یقین رکھتا ہوں کہ مجھے اس نیت کا جو پہلے سے حالات صحابہ کے جمع کرنے اور شائع کرنے کی رکھتا آیا ہوں اجر ملے گا۔مگر اب اللہ تعالیٰ نے مجھے عملاً ( خواہ کتنا ہی خفیف ہو ) حصہ لینے کا موقعہ مل گیا۔جلد دوم کے مسودہ جات کی میں نے نظر ثانی محبت اور اخلاص سے کی اور مفید مشورے اور معلومات دینے میں لذت محسوس کی۔میں تالیفات کی مشکلات سے خوب واقف ہوں اس لئے کہ 6** عمر گذری ہے اسی دشت کی سیاحی میں جیسا کہ عزیز مکرم ملک صاحب نے مشکلات کا اظہار کیا ہے اس قسم کے کام قومی تعاون اور فراخدل دوستوں کی اعانت سے آسان ہوتے ہیں مگر یہاں تالیف ہی نہیں اسکی طباعت کے اخراجات کا فکر سب سے زیادہ ہوتا ہے میں اس کتاب کے پڑھنے والوں کو کہوں گا کہ اس کام میں دلچسپی لیں اول تو خود صدر انجمن کے صیغہ تالیف و اشاعت کو سر پرستی کرنی چاہیئے لیکن احباب کو اس امید پر نہیں رہنا چاہیے۔جیسا کہ ملک صاحب نے لکھا ہے کتاب کی پوری فروخت بھی سرمایہ کا ذریعہ نہیں ہوسکتی اس لئے اس کے لئے خاص طور پر ضرورت ہے کہ وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے دل دیا ہے اور مال بھی دیا ہے وہ اس مقصد کے لئے آگے بڑھیں۔