اصحاب احمد (جلد 2) — Page 254
254 جائے۔دونوں کے بلوغ کے بعد رخصتانہ ہو جائے گا چنانچہ اس بارہ میں حضور نے تحریر فرمایا:۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مجی عزیزم اخویم نواب صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کا نہ آپ کا خط مرسلہ پہنچا۔اس کے رقعہ کی کچھ ضرورت نہ تھی لیکن میں جانتا ہوں کہ جس طرح انسان دوسرے لوگوں کے ساتھ ایک فیصلہ کر کے مطمئن ہو جاتا ہے اور پھر اس درد سے نجات پاتا ہے کہ جو تنازعہ کی حالت میں ہوتی ہے اسی طرح انسان کا نفس بقیہ حاشیہ : - اسی طرح حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی بیماری کی حالت میں ان کی نسبت یہ الہامات ہوئے : ا - عَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَى خِلَافِ التَّوَفَّعِ - أَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَى خِلَافِ التَّوَفَّعِ ٣- اَءَ نُتَ لَا تَعْرِفِينَ الْقَدِيرَ -۴- مُرَادُكَ حَاصِلٌ ۵ - اللهُ خَيْرٌ حَافِظاً هُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ AY ترجمہ الہامات (۱) اس کو یعنی شریف احمد کو خدا تعالیٰ امید سے بڑھ کر عمر دیگا۔(۲) اس کو اللہ تعالیٰ امید سے بڑھ کر امیر کریگا۔(۳) کیا تو قادر کو نہیں پہچانتی ( یہ ان کی والدہ صاحبہ کی نسبت الہام ہے ) (۴) تیری مراد حاصل ہو جائے گی (۵) خدا سب سے بہتر حفاظت کرنے والا ہے اور وہ ارحم الراحمین ہے رؤیا۔شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ وہ بادشاہ آیا۔“ دوسرے نے کہا کہ ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔فرمایا۔قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو ر ڈ کرے۔فرمایا چند سال ہوئے ایک دفعہ ہم نے عالم کشف میں اس لڑکے شریف احمد کے متعلق کہا تھا کہ اب تو ۱۸۸ ہماری جگہ بیٹھے اور ہم چلتے ہیں۔اور جب یہ پیدا ہوا تھا تو اس وقت عالم کشف میں میں نے دیکھا کہ آسمان پر سے ایک روپیہ اترا اور میرے ہاتھ پر رکھا گیا اس پر لکھا تھا معمر الله