اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 121 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 121

121 ہجرت کی قبولیت آپ کی ہجرت جس رنگ میں اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی اور جس طرح آپ کو نوازا یہ آپ کی زندگی کا ایک کھلا ورق ہے۔حضرت اقدس کی فرزندی میں آنے کے تعلق میں دوسری جگہ تفصیل دی گئی ہے۔نواب صاحب کی یہ زندگی راہبانہ اور چلہ کشی کی سی تھی چنانچہ یہی نظارہ آپ کی ہمشیرہ بوفاطمہ بیگم صاحبہ کو خواب میں دکھایا گیا۔اُنہوں نے یہ چار سال کا عرصہ بہت بے قراری سے تڑپ کر گزارا اور پرانے طریق کے مطابق چلے وغیرہ کرواتیں۔صدقے خیرات کرتیں منتیں مانتیں تا کہ کسی طرح بھائی واپس آجائیں اور حضرت اقدسن کی خدمت میں بھی لکھتی رہیں کہ نواب صاحب کو واپسی کی اجازت دیں۔بیان کرتی تھیں کہ میں نے ان ایام میں ایک دفعہ خواب میں دیکھا تھا کہ قادیان آئی اور ایک مسجد کی سیڑھیاں چڑھی ہوں ( نقشہ بعینہ مسجد مبارک کی سیڑھیوں تک کا بالکل ٹھیک بتلاتی تھیں ) نواب صاحب جس کمرہ میں ہیں وہاں پہنچی اور دروازہ کھٹکھٹایا تو نواب صاحب نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا اور اندر سے ہی آواز دے کر کہتے ہیں کہ میں چار سال کا چلہ بیٹھا ہوں میں ملوں گا مگر چلہ پورا ہونے پر اس پر مجھے پورا یقین ہو گیا کہ میرا بھائی ایک عرصہ گذرنے پرمل سکے گا۔۔۔۔بالاخر دونوں کی ملاقات ۰۵ء میں ہوئی (ن ) حضور کی شفقت حضرت اقدس تمام احباب کو اپنے گھرانہ کے افراد سمجھتے تھے اور ہمیشہ یہی خواہش رہتی تھی کہ تمام لنگر خانہ سے کھانا کھائیں اور بار بار اجازت مانگنے پر بھی ہمیشہ اس خواہش کا اظہار ہوتا تھا کہ دوستوں کے کھانے کا و ہیں انتظام ہومزید برآں نواب صاحب مزید خصوصیات بھی رکھتے تھے۔مکرم میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب سناتے ہیں کہ : والد صاحب نے بڑی کوشش کی کہ حضور اجازت دیں کہ کھانے کا انتظام اپنا کریں اور عرض کیا کہ میرے پاس باورچی ہیں لیکن حضور نہ مانے اور قریباً چھ ماہ تک حضور کے ہاں سے کھانا آتا رہا جس کا انتظام حضرت ام المومنین اطال اللہ بقاء با خود فرمائیں۔پھر یہاں تک ہی بس نہیں حضور نواب صاحب کے خدام سے بھی دریافت فرمایا کرتے کہ نواب صاحب کونسا کھانا شوق اور رغبت سے کھاتے ہیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔پھر وہ کھانا بھجواتے اعلیٰ مہمان نوازی لمبے عرصے تک کرنا بہت مشکل