اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 86 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 86

86 حضرت مولوی صاحب مالیر کوٹلہ میں حضرت نواب صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کیا کہ میں حضرت مولوی نور الدین صاحب سے قرآن مجید پڑھنا چاہتا ہوں۔چنانچہ حضرت اقدس کے ارشاد پر حضرت مولوی صاحب ۱۸۹۶ء میں تشریف لے گئے اور چند ماہ تک وہاں قیام رہا۔جدید (الف) یہ سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا بیان ہے کہ حضرت اقدس کے ذریعہ نواب صاحب نے حضرت مولوی صاحب کھالیر کوٹلہ جانے کے لئے کہلوایا تھا اور یہ ظاہر ہے کہ ہجرت کے بعد حضرت اقدس کے ارشاد کے بدوں حضرت مولوی صاحب اپنی مرضی سے وہاں نہ جاسکتے تھے۔(ب) عرصہ قیام حضرت مولوی صاحب کا ذیل کے امور سے تعین ہوسکتا ہے:۔۱۔حضرت مولوی صاحب بہر حال جنوری ۹۶ء میں اس لمبے قیام کے لئے نہیں گئے۔آپ نواب صاحب کو ۳۰ جنوری ۹۶ء کو تحریر فرماتے ہیں : میں تو چاہتا ہوں کہ مالیر کوٹلہ میں پہنچوں مگر اس عشق و محبت کو کیا کہوں جو مجھے قادیان سے نکلنے کی اجازت نہیں دیتا۔بہر حال کوشش کروں گا اگر خدا تعالیٰ نے مدددی 66 تو باہر نکلوں۔“ اس مکتوب میں ایک سابقہ سفر مالیر کوٹلہ کا ذکر اشار تا نکلتا ہے لیکن اس کا سفر زمیہ بحث سے کوئی تعلق نہیں۔۲- حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے یکم مئی کے مکتوب سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولوی صاحب اس وقت مالیر کوٹلہ میں تھے۔( یہ مکتوب آگے درج کیا گیا ہے) ۳ - ۶ را پریل ۹۶ ء کو حضرت مولوی صاحب قادیان میں تھے حضرت اقدس ۹۶ - ۴-۶ کو نواب صاحب کو تحریر فرماتے ہیں: یقین کہ مولوی صاحب کا علیحدہ خط آپ کو پہنچے گا۔(مکتوب نمبر ۵۲ ) -۴- حضرت اقدس نے چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ کو جو مکتوب ۳ / جولائی ۹۶ء کو ارسال فرمایا اس میں رقم فرماتے ہیں ”مولوی صاحب کو ٹلہ مالیر کی طرف تشریف لے گئے ہیں۔نواب صاحب نے چھ ماہ کے لئے مولوی صاحب کو بلایا ہے۔مگر شاید مولوی صاحب ایک ماہ یا دو ماہ تک رہیں یا کچھ زیادہ رہیں۔“ ۷۳ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب و حضرت اقدس کی مذکورہ تحریرات پر یکجائی نظر ڈالنے سے یہ معلوم ہوتا