اصحاب احمد (جلد 2) — Page 39
39 زبان سے کا فر کہنا شروع کر دیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ ایک بڑے امر کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ایک شخص محمد علی نام شاید گوجرانوالہ کا رہنے والا ہے۔مولوی تو نہیں مگر خوش الحان واعظ ہے۔اس نے سنا ہے کہ بٹالہ میں بڑی بدزبانی شروع کی ہے۔مولوی محمد حسین بدزبانی نہیں کرتے مگر ضال کہے جاتے ہیں۔“ حضرت اقدس سے استفسار اندراج رجسٹر بیعت نواب صاحب کی قادیان سے واپسی کے قلیل عرصہ بعد ہی حضرت اقدس لدھیانہ تشریف لے گئے۔وہاں آپ نے پھر ملاقات کی اور آپ کو ایک گونہ اطمینان وانشراح عطا ہوا۔سو آپ نے بذریعہ خط و کتابت بعض امور کے متعلق استفسار چاہا۔مثلاً آیا ایک شیعہ حضوڑ کی بیعت میں داخل ہوسکتا ہے۔جواباً حضور نے تحریر فرمایا کہ بیعت کرنے والے کو قال الرسول کا پابند ہونا ضروری ہے گو یہ ضروری نہیں کہ حنفی یا شافعی وغیرہ ہو۔کلام اللہ پر ایمان اور حسب طاقت اس پر۔آثار صحیحہ نبویہ کی اتباع ضروری ہے اور یہ ضروری ہے آنحضرت صلعم کو رسول برحق اور قرآن مجید کو کتاب اللہ اور جامع الکتب اور آخری شریعت یقین جانے اور یہ سمجھے کہ ولایت۔امامت اور خلافت کی راہیں قیامت تک کے لئے کھلی ہیں۔مجرد کسی رشتہ سے جو خواہ کسی رسول سے ہو کوئی فضیلت حاصل نہیں ہو سکتی۔قرآن شریف ہر ایک تصرف سے بکلی محفوظ ہے۔اور کوئی ایسا قرآن نہیں جو کوئی شخص اس کو لے کر غار میں چھپا بیٹھا ہے اور خلفاء اور صحابہ کرام کی تکریم کے وجوہات بیان فرمائے ہیں اور یہ بھی فرمایا ہے کہ اس قدر اختلاف کہ ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھی جائے بیعت کا کچھ ہارج نہیں ہے ہم ذیل میں اس سارے مکتوب کو درج کر دیتے ہیں۔حضور فرماتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم : نحمده ونصلى على رسوله الكريم: از عاجز عايذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت عزیزی اخویم خاں صاحب محمد علی خاں صاحب سلمہ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و بر کاتہ عنایت نامہ پہنچ کر موجب مسرت و انشراح خاطر ہوا۔اگر چہ طبیعت اس عاجز کی کسی قدر علیل تھی اور نیز ضعف بہت تھا مگر میں نے نہ چاہا کہ آپ کو بہت انتظار میں رکھوں اس لئے بلحاظ اختصار آپ کے سوالات کا جواب دیتا ہوں۔(۱) جو شخص اس عاجز سے بیعت کرے اس کو قال اللہ اور قال الرسول کا پابند ہونا ضروری ہے یہ ضروری نہیں کہ وہ حنفی ہو یا شافعی وغیرہ وغیرہ۔مگر یہ نہایت ضروری ہے کہ اللہ جل شانہ کے کلام عزیز پر ایمان لاوے اور جہاں تک ممکن ہو اس پر عمل کرے اور آثار صحیحہ نبویہ کا اتباع کرے۔(۲) بیعت کرنے والے کے لئے ان عقائد کا ہونا ضروری ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رسول برحق اور قرآن شریف منجانب اللہ کتاب اور جامع الکتب ہے۔کوئی نئی شریعت اب نہیں آسکتی اور نہ کوئی نیا رسول