اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 674 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 674

674 گیا تھا۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں سے جن کے دل صاف ہیں اور روح پاک ہیں اور ایمانی ترقی کی استعدا در رکھتے ہیں خدا تعالیٰ ضرور ان کو ایمانی ترقی بخشے گا اور جو لوگ نفسانی اغراض اور دنیا پرستی سے سخت ملوث اور دنیا کو دین پر مقدم رکھتے ہیں میں ہمیشہ ان کی حالت سے ڈرتا ہوں کہ ٹھوکر نہ کھاویں۔اور ایمان اور سعادت سے خارج نہ ہو جاویں لیکن میں اس بات کے لکھنے سے بہت ہی خوش ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے آپ میں ہر ایک موقعہ پر دلی ہمدردی اور اخلاص کا نمونہ پایا۔پس یہ نشان اس بات کا ہے کہ گو آپ کو دنیا کے تر دو کی وجہ سے ہزار ہاشم ہوں لیکن بہر حال آپ دین سے محبت رکھتے ہیں۔یہی ایک ایسی چیز ہے جس سے آخر کار ہر یک غم سے رہائی دی جاتی ہے۔میں جہاں تک مجھ سے ممکن ہے۔آپ کے لئے دعا میں مشغول ہے اور میرا ایمان ہے کہ یہ دعا ئیں خالی نہیں جائینگی۔آخر ایک معجزہ کے طور پر ظہور میں آئیں گی۔اور میں انشاء اللہ دعا کرنے میں ست نہیں ہوں گا۔جب تک اس قسم کا معجزہ نہ دیکھ لوں۔پس آپ کو اپنے دل پر غم غالب نہیں کرنا چاہئے۔ہونے ہوتا رہے جیسا کہ سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ مصیبت اور ابتلاء کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں۔ہر حملہ کہ واری نلگنی نامردی۔۔۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ صبر کے ساتھ آخری دن کا انتظار کریں گے تو انجام کار میری دعاؤں کا نمایاں اثر ضرور دیکھ لیں گے۔باقی سب خیریت ہے۔میری طرف سے اور والدہ محمود کی طرف سے اپنے گھر میں سلام علیکم کہ دیں۔اور بچوں کو پیار۔☆ * راقم خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکرر یہ کہ اپیل خدا تعالیٰ کے فضل سے منظور ہو گیا ہے اور سات سور و پیہ جیسا کہ دستور ہے انشاء اللہ واپس مل جائے گا۔اس کے لئے کہہ دیا ہے کہ جب وہ روپیہ ملے تو وہ آپ کی خدمت میں بھیج دیا جائے کیونکہ مشکلات کے وقت میں آپ کو ہر طرح سے روپیہ کی ضرورت ہے۔والسلام غلام احمد عفی عنہ * نقل بمطابق اصل (مؤلف) وو اصل مکتوب میں یہی الفاظ ہیں۔یعنی۔9966 ” ہونے ہوتا رہے۔غالبا یہ فقرہ ہو گا ” ہونے والا ہوتا رہے۔’ ہونے کے بعدا یک لفاظ کا ٹا ہوا موجود ہے۔(مولف) اس مکتوب پر تاریخ درج نہیں لیکن سات سوروپیہ کی واپسی کا ذکر ہے۔لیکن یہ روپیہ بطور جرمانہ مقدمہ