اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 525 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 525

525 بعد بحر یک فضل کریم صاحب سیالکوئی دعا مانگی گئی۔اس کے بعد حضور تشریف لے گئے۔اور میں بھی اپنی جگہ پر آ گیا۔حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب کو اپنی طبیعت کا حال لکھا اور ۲۰ رو پید ان کی صاحبزادی اور نواسہ کے لئے بھیجے۔حضرت اقدس اس روز سیر کو نہیں گئے اس لئے میں بھی سیر کو نہیں گیا۔حضرت مولانا نے ۲۰ روپیہ واپس کردیئے اور تشریف لائے۔کھانے کے وقت تشریف لے گئے۔مولوی محمد احسن صاحب تشریف لائے ان سے ثبوت باری تعالیٰ پر گفتگو ہوئی۔میں نے حضرت اقدس کو دعا کے لئے خط لکھا کہ میرے لئے دعا فرمائیں کہ حسنات دنیا اور دین حاصل ہوں۔حضرت نے اس کا جواب دیا کہ دعا کی جائے گی اور لکھا کہ کم از کم بیس روز یہاں رہنا چاہئے۔اور خداوند تعالیٰ (کے) ثبوت میں فرمایا نظارہ قدرت پر غور کرنے سے مل سکتا ہے۔نماز عشاء کے سوا غالباً سب نمازوں میں میں جماعت میں شریک ہوا۔ضمیمہ ارجنوری ۱۸۹۸ء -1۔حضور اقدس نے صبح کی نماز میں جو ہدایات فرمائیں وہ حسب ذیل ہیں۔ہماری جماعت کو اخلاقی حالت میں ترقی کرنی چاہئے۔اور اگر کوئی ان پرسختی کرے یا سخت کلامی سے پیش آئے یا ہماری یا کسی کی نسبت دشنام دہی کرے تو صبر کرنا چاہئے اور اگر کوئی ایسی ہی بات آپڑے تو ہم کو اطلاع کرنی چاہئے۔اور بلا ہماری اجازت کے کوئی معاملہ دوسرے سے نہ کیا جائے۔گورنمنٹ کا شکریہ (ادا) کرنا چاہیئے اور ہماری جماعت کے لوگوں کو شجاعت اور استقامت کی بڑی -r ضرورت ہے۔۔آپس میں بھی اخلاق سے پیش آنا چاہئے اور کسی اپنے بھائی کو چشم حقارت سے نہ دیکھا جائے۔اور کسی کو جھوٹا نہ کہا جائے۔-۴- تہجد کو پڑھنا چاہئے۔تہجد کے معنے فرمائے کہ بعد از خواب بیدار شدن۔اس لئے اگر اٹھ کر دعا ہی مانگ PAM لے تو بھی تہجد ہو جاتی ہے اور اگر دو چار رکعتیں ہی پڑھ لے تو کافی ہے اور باقی مسنون طریق وہی ہے۔اس طرح آہستہ آہستہ عادت ہو جائے گی۔مگر کچھ نہ کچھ نماز تہجد پڑھنی ضرور چاہئے اور نَافِلَةً لَّكَ سے مراد صرف حضرت رسول کریم ہی نہیں بلکہ ہر ایک سالک جو ترقی کرنا چاہے۔حضرت مولانا نورالدین صاحب نے بسوال مولوی محمد احسن صاحب امروہی فرمایا کہ طلوع شمس من ☆ فضل کریم صاحب سیالکوٹی کا نام فہرست آئینہ کمالات اسلام میں دسویں نمبر پر ہے۔