اصحاب احمد (جلد 2) — Page 458
458 میں آ جائے تا ہم وہ کارخیر کی توفیق پالیتا ہے۔“ پھر حضور ذکر کرتے ہوئے کہ جامع مسجد اموی دمشق کی مسجد میں دو دفعہ اس پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے منارہ بنایا گیا دونوں دفعہ وہ جل گیا فرماتے ہیں۔غرض دونوں مرتبہ مسلمانوں کو اس قصد میں نا کامی رہی اور اس کا سبب یہی تھا کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ تھا کہ قادیان میں منارہ بنے کیونکہ مسیح موعود کے نزول کی یہی جگہ ہے۔سو اب یہ تیسری مرتبہ ہے اور خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو موقع دیا ہے کہ اس ثواب کو حاصل کریں۔جو شخص اس ثواب کو حاصل کرے گا وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ہمارے انصار میں سے ہوگا۔میں دیکھتا ہوں کہ اگر چہ لاکھوں انسان اس جماعت میں داخل ہو جائیں گے اور ہور ہے ہیں۔مگر مقبول دوگر وہ ہی ہیں۔1۔اول وہ گروہ جنہوں نے بعد اس کے جو مجھے پہچان لیا جو میں خدا کی طرف سے ہوں بہت سے نقصان اٹھا -1 کر اپنے وطنوں سے ہجرت کی اور قادیان میں اپنے گھر بنالئے اور اس درد کی برداشت کی جو ترک وطن اور ترک احباب وطن میں ہوا کرتی ہے۔یہ گروہ مہاجرین ہے اور میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ان کا بڑا قد ر ہے کیونکہ خدا کے واسطے اپنے وطنوں کو چھوڑنا اور اپنے چلتے ہوئے کاموں کو خاک میں ملاد بنا اور اپنے وطن کی پیاری مٹی کو خدا کے لئے الوداع کہہ دینا کچھ تھوڑی بات نہیں فطوبى للغرباء المهاجرين - دوسرا گر وہ انصار ہے اور وہ اگر چہ اپنے وطنوں میں ہیں لیکن ہر ایک حرکت اور سکون میں ان کے دل ہمارے ساتھ ہیں اور وہ مال سے محض خدا کو راضی کرنے کے لئے مدد دیتے ہیں اور میں ارادہ کرتا ہوں اگر خدا تعالیٰ کا بھی ارادہ ہو کہ اس منارہ کے کسی مناسب پہلو میں ان مہاجرین کے نام لکھوں جنہوں نے محض خدا کے لئے یہ دکھ اپنے اوپر اٹھا لیا کہ اپنے پیارے وطنوں کو چھوڑ کر ایک خدا کے مامور کا قرب مکانی حاصل کرنے کے لئے قادیان میں سکونت اختیار کر لی اور ایسا ہی ان انصار کے نام بھی جنہوں نے اپنی خدمت اور نصرت کو انتہا تک پہنچایا اور میرا نور قلب مجھے اس وقت اس بات کی طرف تحریک کرتا ہے جو ایسے مبارک کام کے لئے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک پیشگوئی پوری ہوتی ہے اپنی مخلص جماعت کو اس مالی مدد کی تکلیف دوں جو مومن کے لئے جنت کو واجب کرتا ہے۔پس میں اسی غرض سے چند مخلصین کے نام ذیل میں لکھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک ان میں سے کم سے کم ایک سو روپیہ اس عظیم الشان کام کے لئے پیش کرے۔۔۔۔۔۔سوائے مخلصو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں کو قوت بخشے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو ثواب حاصل کرنے